راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل کے بڑے ریکارڈز ملتان سلطانز کے قدموں میں ڈھیر،تیز ترین سنچری کا ریکارڈ 22 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ٹوٹ گیا،اسی طرح پی ایس ایل ہسٹری کے بڑے ٹوٹل کا ریکارڈ بھی پاش پاش ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز نے کویٹہ گلیڈی ایٹرز کے بائولرز کو دھنک کر رکھ دیا ۔ پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔پی ایس ایل 8 ہی نہیں یہ تاریخ کا بڑا ٹوٹل ہے۔سابقہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کا 247 رنز کا تھا…
Author: admin
لاہور،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم کو ایک ساتھ 3 سیریز سے باہر کرنے کا منصوبہ،نیا کپتان،رضوان بھی باہر۔بابر اعظم کی کپتانی خطرے میں،ایک نہیں۔2 سیریز کے 3 فارمیٹ سے چھٹی کی جارہی ہے۔بابر اعظم شدید ڈپریشن کا شکار ہوگئے ہیں۔ پی سی بی سلیکشن کمیٹی اپنی تجویز کردہ روٹیشن پالیسی کو انسٹال کرنے کے لیے تیار ہے اور ایک اہم موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے کہ اگلی 2 سیریز آگئی ہیں۔وہ پیر کو افغانستان کے خلاف اسکواڈ کا اعلان کرنے والے ہیں اور ممکنہ طور پر نوجوان کھلاڑیوں میں صائم ایوب، احسان اللہ، اسامہ میر اور اعظم خان…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ ریلی روسو کی ریکارڈ شکن سنچری،بابر اعظم الیون پھر ناکام،ملتان سلطانز پلے آف میں داخل۔ملتان سلطانز پی ایس ایل 8 کے پلے آف میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی۔راولپنڈی میں ایک اور ہائی سکورنگ شو ہوا۔سلطانز نے سخت مقابلہ کے بعد 5 بالز قبل فتح 4 وکٹ سے نام کی۔یوں پشاور زلمی کو مسلسل دوسری ایسی شکست ہوئی ہے،جب ان کی پاکٹ میں بڑا اسکور تھا۔پشاور زلمی کے پاس آخری موقع موجود ہے کہ وہ پلے آف کی ٹرائی کرسکے۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 6 وکٹ پر…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم کس کے ہاتھوں کیچ۔پاکستان سپرلیگ 2023 کے ساتھ جاری ویمنز نمائشی میچز نے سماں باندھ رکھا ہے۔ایسے میں غیرملکی کھلاڑیوں کی پشاور زلمی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ قریب سے ملنے کی خواہش بھی مکمل ہوئی ہے۔ پی ایس ایل 8 میں آج کا میچ بیک وقت کوارٹر فائنل بھی اور پری کوارٹر فائنل بھی،ٹاس ہوگیا ایک غیر ملکی خاتون کھلاڑی تو بابر اعظم کی مداح نکلیں۔انہوں نے کافی گپ شپ بھی کی۔ادھر زلمی کے کوچنگ کیمپ میں شامل ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی بھی خواتین جھرمٹ میں آگئے۔خوب ہنسی مذاق ہوا۔…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 8 میں آج کا میچ بیک وقت کوارٹر فائنل بھی اور پری کوارٹر فائنل بھی،ٹاس ہوگیا۔ْپی ایس ایل 8 میں آج کے اہم میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔جیتنے والی ٹیم کیلے کوارٹر فائنل اور ناکام ٹیم کے لئے قریب پری کوارٹر فائنل ہے۔ راولپنڈی میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹبنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوارٹر فائنل کیسا پی ایس ایل 8 کا یہ کوارٹر فائنل کچھ یوں ہے کہ جیتنے والی ٹیم اس سال پلے آف کا ٹکٹ کٹوالے گی۔اب کوارٹر فائنل کی ناکام ٹیم کے پاس…
کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ Getty Images/AFP ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی امید،سری لنکا کا نیوزی لینڈ میں پراعتماد آغاز۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں پہنچنے کا چانس،بھلے وہ اگلے 3 دن بعد ختم ہی کیوں نہ ہوجائے ،لیکن چونکہ ابھی موجود ہے،اس لئے سری لنکنز نے بھی وہ کرنے کی ٹھان لی ہے جو کبھی آسان نہیں۔نیوزی لینڈ میں اس سرکل کی آخری سیریز کے 2 ٹیسٹ میچز میں سے پہلے میچ میں اچھا آغاز کیا ہے۔ پی ایس ایل 8،گلیڈی ایٹرز کی چھپڑپھاڑجیت،پلے آف کیلئے اب کیا چانسز،کسےخطرہ،ممکنہ پکچر کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں سری…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 8،گلیڈی ایٹرز کی چھپڑپھاڑجیت،پلے آف کیلئے اب کیا چانسز،کسےخطرہ،ممکنہ پکچرپی ایس ایل 8 میں وہ کچھ ہوگیا،جوپہلے کبھی نہیں ہوا تھا۔ریکارڈ 242 رنزکا ہدف 243 رنزبناکر پورا کردیا گیا۔اسی طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ سے باہر ہوتے تاریخی جیت کے ساتھ نئی روح پھونک دی ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نئے کپتان محمد نواز کی قیادت میں 8 وکٹ کی فتح حاصل کرلی۔جیسن رائے نے ہسٹری کی تاریخ کی سب سے بڑی145 رنز کی اننگ کھیلی۔63 بالز کھیلیں۔5 چھکے اور 20 چوکے لگائے۔مارٹن گپٹل 21 اورول…
راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ سرفراز احمد کے خلاف،اس کی کپتانی اور ٹیم کے خلاف بابر اعظم سکندر اعظم بن گئے۔دلکش سنچری کے ساتھ پی ایس ایل 8 میں بڑا تڑکا ۔نئی اٹھان۔ گلیڈی ایٹرز کی چھٹی ،وہ بھی پکی۔خوش کن خواب دیکھنے یا دکھانے والے بھی مایوس ، پشاور زلمی نے کویٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بڑا آسکور بھی جڑدیا۔ پی ایس ایل 8 کے میچ میں راولپنڈی میں زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب نے 13 اوورز 3 بالز پر 162 رنز کا طوفانی آغاز دیا۔یہاں…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ ہائی ڈرامہ،اسلام آباد نے ہارا ہوا میچ ملتان سے چھین لیا،فہیم اشرف ہیرو۔پی ایس ایل 8 میں ملتان سلطانز نے ہوابنی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کے پائوں سے زمین نکال دی لیکن پھر اکیلے فہیم اشرف نے کمان سنبھال کر ملتان سلطانز کو ناک آئوٹ کردیا۔سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 2 وکٹ سے شکست دے دی۔سلطانز کی سپر 4 یا پلے آف میں رسائی تاحال کنفرم نہیں۔ناکامی کے باوجود سلطانز کے 8 پوائنٹس اور تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے اہم ترین میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر ملتان کوکھلایا،اس نے محمد رضوان …
لاہور،کرک اگین رپورٹ حفیظ کے گھر پر چوری،ڈالرز،پائونڈز اور درہم سمیت کروڑوں کا صفایا۔پی ایس ایل میں مصروف محمد حفیظ کے گھر چوروں کی بڑی مصروفیات۔ہاتھ دکھادیئے۔ملک میں اس وقت ڈالرز،پائونڈز اور غیر ملکی کرنسی کی کمی ہے۔حفیظ کے گھر سے کروڑوں روپے کی چوری کرگئے۔ محمد حفیظ کے گھر چوری کی واردات ہوگئی، کرکٹر محمد حفیظ کے گھر سے چور لاکھوں روپے کی نقدی لے اڑا.چور نے محمد حفیظ کے کمرے سے 5000 یو اے ای درھم، 20 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار برطانوی پاونڈز اور 3ہزار یورو چوری کئے۔ اس کے علاوہ بھی متعدد چیزیں اور سامان لے…
لاہور ،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم کے لئے شاہین آفریدی کا تحفہ،پی ایس ایل 8 میں ایک میچ لاہور میں جاری ہے۔ زلمی کی بیٹنگ ہے۔قلندرز کے فیلڈرز نے کیچ ڈراپ کا مقابلہ کیا۔پہلے صائم ایوب کا کیچ ڈراپ کردیا۔نتیجہ میں انہوں نے بابر اعظم کے ساتھ مل کر 10 اوورز میں 100 رنز کی شراکت قائم کردی ۔ یہاں ایک اور واقعہ ہوا۔کپتان بابر اعظم کا آسان کیچ شاہین شاہ آفریدی نے چھوڑا ۔وہ 30 پر تھے۔بائولر راشد خان تھے۔اس کے بعد صائم ایوب 36 بالز پر 68 کرکے گئے۔ پشاور کی پہلی وکٹ 11 ویں اوور…
لاہور ،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 8 میں آج گرم دوپہر میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز میں جنگ چھڑ گئی ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس پشاور زلمی نے جیتا ہے اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔