کراچی،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 8،آج پشاور اور کوئٹہ مقابل،آخری5 میچزمیں کون سی ٹیم ناکام۔پی ایس ایل 8 میں آج 2 سابق پی ایس ایل چیمپئنز کامیچ ہے۔نیشنل بنک ایرینا میں دونوں ٹیموں کا یہ میچ اس لئے بھی اہم ہے کہ دونوں کو ملتان میں شکست ہوئی تھی۔ویسے دلچسپی کی بات یہ ہے کہ آخری 5 میچزمیں جب دونوں کا مقابلہ ہوا تو گلیڈی ایٹرز تمام 5 میچزہارے ہیں۔دونوں کے مجموعی 19 میچزکا جائزہ لیا جائے تو پشاور زلمی کو معمولی سبقت ہے۔10 میں فتح،8 میں شکست ہوئی ہے۔ایک مقابلہ بے نتیجہ تھا۔ پی ایس ایل 8 میں…
Author: admin
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ شعیب اختر کا حکومت اور پی سی بی کے حوالہ سے دعویٰ،وسیم اکرم کا نیا انکشاف۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے انکشاف کیا ہے کہ اپنی کتاب سلطان لکھتے وقت ساتھی کرکٹرز خوف میں تھے کہ میں ان کے کئی راز نہ کھول دوں۔میں نے ان کا خیال کیا ہے،کسی کا راز نہیں کھولا۔اسی طرح کوئی متنازعہ بات بھی نہیں کی۔ان کے ساتھ کے کرکٹرز نے اس پر سکھ کا سانس لیا ہے۔ ادھر سابق پیسر شعیب اختر نے واضح طور پر کہا ہے کہ اس وقت ملک میں قائم حکومت عدم استحکام کا…
نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی بھارت میں 2 ٹیسٹ میچز میں شکست کے بعد فوری وطن واپسی۔بارڈر،گاواسکر ٹرافی کے 2 ٹیسٹ میچز ابھی باقی ہیں۔یوں آسٹریلیا کے کپتان بھارتی دورے کو ادھورا چھوڑ کر سڈنی واپس پہنچ رہے ہیں۔ اتوار کو نئی دہلی میں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو6 وکٹوں کی شکست ہوگئی۔میچ اڑھائی دن میں ہی ختم ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز کی فیملی میں ہیلتھ مسائل سنجیدہ نوعیت کے بتائے گئے ہیں۔اس کی تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔ محمد عامر کا جشن کیوں متنازعہ بن رہا،شاہد آفریدی سے کیا…
کراچی،کرک اگین رپورٹ محمد عامر کا جشن کیوں متنازعہ بن رہا،شاہد آفریدی سے کیا وعدہ کیا۔پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی وسیم اکرم پر برس پڑے ۔کہا ہے کہ کراچی کنگزکی ناکامی میں ان کا یوں ہاتھ ہے کہ وہ وقت نہیں دیتے،ایک پائوں ان کا پاکستان اور دوسرا آسٹریلیا میں ہوتا ہے۔اس طرح پلیئرز کو وہ مدد نہیں ملتی،جس سے وہ استفادہ کرسکیں۔ ادھر شاہد آفریدی نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ مجھ سے کراچی کنگزکے پیسر محمد عامر نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ باوقار انداز میں کھیلیں گے۔یاد رہے کہ عامر نے پی ایس…
اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ رمیز راجہ کی احسان اللہ کے جشن منانے کےانداز پر تنقید۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ملتان سلطانز کے بائولر احسان اللہکے جشن منانے پر کڑی تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ 10 ویں وکٹ لینی ہو،اس کے بعد دونوں ہاتھ فضا میں رکھ کرشکار کرنے والے انداز میں کرنا پسند نہیں آیا۔جشن منانا چاہئے لیکن ہر بات کا ایک انداز ہوتاہے۔ رمیز راجہ نے نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جب وکٹ لیتے تھے تو ہم ان کے کندھے پر ہاتھ نہیں رکھ سکتے…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 8 میں کراچی نحوست سے باہر نکل آئی۔لاہور قلندرز کو شکست دے دی۔کرک اگین نے 24 گھنٹے قبل کی رپورٹ میں اپ سیٹ لکھا تھا کہ اس کا امکان ہے۔یوں کنگز نے جیت حاصل کرکے ایک قسم کا اپ سیٹ ہی کیا۔روایتی حریفوں کا مقابلہ کراچی کے گھر نیشنل بنک ایرینا میں تھا۔کنگز ٹاس ہارے،پہلے بیٹنگ کی اور 5 وکٹ پر 185 اسکور بنائے۔خاص بات جیمز ونس کے 46 اور عماد وسیم کے 35 رنز تھے۔شاہین،زمان، حارث اور لیام نے ایک ایک وکٹ لی۔ جواب میں لاہور قلندرز ٹیم 15 بالز قبل 18 ویں…
کراچی،کرک اگین رپورٹ شکیب الحسن کھیلے بغیر ہی پی ایس ایل چھوڑ گئے۔بنگلہ دیش کے کھلاڑی شکیب الحسن پی ایس ایل ڈیل کرنے کے بعدکھیلے بغیر ہی پی ایس ایل سے رخصت ہوگئے ہیں۔خبروں کے مطابق انگلینڈ میں موجود ان کی فیملی کو ایمبرجنسی ہوگئی ہے اور وہ ان تک پہنچنے کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ پشاور زلمی نے ان کی خدمات حاصل کی تھیں،یوں زلمی ایک اہم کھلاڑی سے محروم ہوگئی ہے۔اس کی جگہ عظمت اللہ زازائی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے ملتان کیوں جیت رہا،رضوان ہمیں ایک خاص چیز کھلائے جارہے،اسامہ میر کا انکشاف۔ کہتے ہیں کہ پہلی شکست کے بعد ہماری جیت کاسلسلہ جاری ہے۔جس کےلئے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے۔ کراوڈ بھی بہت چارج ہے اور پوری سپورٹ کررہا ہے۔ وکٹ اتنا آسان نہیں تھا،پوائنٹ پر بال کرناتھی ۔ہمارے بائولرز نے لائن پر گیند کی جس سے کامیابی ملی۔ سیزن میں بہت کرکٹ کھیلی۔ لمبی کرکٹ کھیل کرپتا چلا کہ میری خامیاں کہاں کہاں ہیں ۔ان پرکام کیا ،جس کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ میں بہترین بائولرہوا ہوں ،اسی یقین کو لیکر پی ایس…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 8 کا بڑا میچ،بڑا ٹاس،کراچی اور لاہور آمنے سامنے۔سپرسنڈے کے دوسرے میچ کا ٹاس ہوگیا ہے۔پاکستان سپرلیگ 2023 کے اتوار کے دوسرے میچ میں روایتی حریفوں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین مقابلہ ہے۔یہ میچ نیشنل بنک ایرینا کراچی میں کھیلاجارہا ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اعلان کیا ہے۔یوں شکستوں میں گھری کراچی کنگز ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی۔ کراچی کنگز اور لاہور قلندرزکے میچ کو پاکستان اور بھارت کے روایتی میچز کی طرح مقبولیت حاصل ہے۔ماضی میں کراچی کو برتری رہی۔ان دنوں…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی شکست کے بعد پریس کانفرنس،شاداب نے قہقہے لگوادیئے،اہلیہ کے حوالہ سے بھی جواب۔شاداب خان نے کہا ہے کہ ہر ٹیم اپنی سٹرینتھ کے حساب سے کھیلتی ہے۔مجھے لگتا ہے کہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ درست تھا۔ہماری بائولنگ کلک نہیں کرسکی،ملتان کی پچ پر 190 اسکور بن سکتے تھے،ہمارے بیٹرز نہیں چلے۔آگے بہتر کریں گے۔اسامہ ملتان کے لئے اچھا کھیل رہا ہے،اللہ اسے ایسے ہی کامیاب کرے۔پاکستان کے لئے اچھا ہوگا۔رضوان کی الگ بات ہے۔ہر کپتان بہترپرفارم کرتا ہے۔جب تک آخری آئوٹ نہیں ہوتا،ہم ہار نہیں مانتے۔ ایک سوال کے جواب میں…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے ملتان پی ایس ایل 8 میں تاحال سلطان،مسلسل تیسری فتح،ٹیبل پر پہلی پوزیشن مزید مستحکم۔اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑی آسانی کے ساتھ 52 رنز سے ہرادیا ہے۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹٰڈ کی اننگز کا آغازپال سٹرلنگ لو اور حسن نواز نے کیا 9 کے مجموعی سکور سٹرلنگ لو الیاس کے شکاربن گئے انہوں نے ایک چوکے کےساتھ5 رنزبنائے ایک چھکے اور دو چوکے کے ساتھ 21 رنزبنا کرالیاس کووکٹ دے بیٹھے۔ برق رفتاری سے کھیلنے والے کولن منرو دوچھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 31 رنز بنا کراسامہ کی گیند پر رضون…
دبئی،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،2 شکستوں کے بعد ٹیبل پوزیشن،2 ٹیموں کی امیدیں تازہ۔بھارت کی آسٹریلیا کے خلاف مسلسل دوسری ٹیسٹ فتح نے جہاں اسے ورڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے قریب کردیا ہے،وہاں آسٹریلیا کے لئے تھوڑی خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔اس سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلیا 75 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پرتھا،پے درپے 2 شکستوں کے بعد وہ کہاں ہے۔اسی طرح کی مزید 2 ناکامیاں اسے کہاں لاکھڑا کریں گی،تیسری کس ٹیم کا امکان ہوسکتا ہے۔ دہلی ٹیسٹ بھی بھارت کے نام،ویرات کوہلی کے…