Author: admin

کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹ طویل سفر کے بعد پاکستانی اسکواڈ نیوزی لینڈ پہنچ گیا ہے۔16 کھلاڑیوں کے لئے 13 سٹاف ممبرز ہیں ۔ قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ گئی۔ سیریز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے علاوہ میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔سہ فریقی سیریز کے تمام میچز کرائسٹ چرچ میں کھیلے جائیں گے۔ قومی اسکواڈ کچھ دیر قبل لاہور سے کرائسٹ چرچ پہنچا ہے۔اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں ۔ قومی اسکواڈ ایک روز آرام کے بعد جمعرات سے…

Read More

کرک اگین اسپیشل رپورٹ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر  نے دورہ پاکستان  پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ میں تمام 7 میچزنہیں کھیل سکا،اس کے باوجود میں نے ہر لمحہ انجوائے کیا۔فینز سے اچھی سپورٹ ملی۔ہمارا شاندار استقبال کیا گیا۔ہمیں گرائونڈ میں بھی فل سپورٹ ملی۔کراچی کے ہوٹل اور ریسٹورینٹ کمال کے تھے۔لاہور بھی ٹھیک رہا۔مستقبل میں پاکستانی کرکٹ فینز کے سامنے ایکشن میں ہوں گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم بہترین سائیڈ ہے۔بٹلر کہتے ہیں کہ یہ ٹیم ٹیلنٹسے بھرپور ہے لوگ کرکٹ سے پیارکرتے ہیں اور ہم اتنے سالوں بعد یہاں آئے۔ہم بہت ہی خوش ہیں۔وہ پی…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پی سی بی پوڈ کاسٹ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہےکہ انگلینڈ ٹیم اچھی سائیڈ ہے۔سخت میچزہوئے ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل یہ کلوز میچز جیتے ہیں۔میرے خیال میں ہم نے زیادہ میچزجیتے ہیں۔ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے،اس سےا ندازا ہوا کہ ہم کہاں سٹینڈ کرسکتے ہیں۔بائولرز اور بیٹرز نے اچھا ریسپانس دیا۔میرے خیال میں کافی اچھی کرکٹ ہوتی ہے۔عامر جمال نے اچھی بالز کیں۔ بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کے فاسٹ بائولرز اچھے ہیں۔میرا خیال ہے کہ کھلاڑیوں کو جتنا کمبی نیشن دیا جائے،اعتماد دیا جائے۔کپتان کے طور پر جب…

Read More

کرائسٹ چرچ،کرک اگین  رپورٹ نیوزی لینڈ ٹی 20 کپ،کیوی کپتان پاکستان سے کیوں پریشان۔اس کا جواب بھی یہاں ہوگا۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کو لے کر پوجوش ہیں تو کیوی بورڈ بھی اب متحرک ہوگیا ہے،۔ٹکٹ کی فروخت کاسلسلہ جاری ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے تازہ ترین ویڈیو جاری کی ہے۔اس میں تینوں ممالک کے کھلاڑیوں کو نہایت پرجوش انداز میں دکھایا گیا ہے۔ ناقابل یقین،فلائٹ نکلنے پر کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر کیوی کپتان کین ولیمسن نے خوش آمدید کہا ہے اور کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل اچھی…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کے اہم ترین کھلاڑی جونی بیئرسٹو صرف دورہ پاکستان ہی نہیں،ٹی 20 ورلڈکپ ہی نہیں بلکہ اگلے سال تک کرکٹ مقابلوں سے باہر ہوگئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف اس موسم گرما کے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل جونی بیئرسٹو کے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا،اس کے بعد ان کی واپسی نہ رہی۔گالف کھیلتے ہوئے وہ زمین پر گرے۔ٹخنہ مڑگیا اور ٹانگوں کے درمیان کا حصہ کچل کر رہ گیا۔ان کی چیخ نکلی اور پھر ایمبولینس تھی اور وہ تھے۔ پاکستان کے اکلوتے ورلڈ ٹی 20 چیمپئن یونس خان کی مڈل آرڈر پر اہم رائے آگئی…

Read More

جارج ٹائون،گیانا،سینٹ جونز:کرک اگین رپورٹ ناقابل یقین،فلائٹ نکلنے پر کھلاڑی ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر۔کیا کوئی یہ یقین کرے گا کہ ایک کرکٹر 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم سے اس لئے ڈراپ کردیا گیا،اس نے اپنی فلائٹ مس کردی۔بڑا مشکل ہے لیکن ایسا ہوا ہے اور ساتھ ہی اس سے بھی غیر یقینی کی بات یہ ہے کہ اس کی جگہ جسے سلیکٹ کیا گیا ہے،اسے فلائٹ اگلے ہفتہ تک ملے گی۔ قصہ ہے،ویسٹ انڈین اسکواڈ کا۔ٹیم کی موجودہ حالت جو بھی ہو،وہ دنیا کی واحدٹیم ہے جسے 2 بار آئی سی سی  مینز ورلڈ ٹی 20 کپ جیتنے…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونسن خان نے پاکستانی ٹیم سلیکشن،ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ اور حالیہ ٹیم منیجمنٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک ٹی وی انٹرویو میں ورلڈ ٹی 20 کپ 2009 کے چیمپئن کپتان نے ایسی باتیں کی ہیں کہ جیسے ان کو ان پلیئرز پر سرے سے کوئی اعتماد ہی نہیں ہے۔ یونس خان کہتے ہیں کہ مڈل آرڈر پر بول بول کرتھک گئے،یہاں حالت یہ ہے کہ جسے مڈل آرڈر میں کھیلنا چاہئے۔وہ اوپنر بنا پھر رہا ہے اور جسے اوپنر کھلانا چاہئے۔وہ مڈل آرڈر میں دھکے کھارہا ہے،جس کا…

Read More

کرک اگین  کرکٹ رائونڈ اپ یہ شاید عادت ہوتی ہے،آنکھیں بند کرنے کی اور اس کی تلقین کی۔جسپریت بمراہ کی فٹنس پرابلم نے بہت پہلے واضح کیا تھا کہ کہ ایشیا کپ تو ایشیا کپ ورلڈ ٹی 20 کپ میں بھی ان کی شرکت کا امکان نہیں۔پھر 3 روز قبل یہ نیوز بھی بریک ہوگئی۔اس کے باوجود بھارتی بورڈ سربراہ نے دعویٰ کیا کہ بمراہ کا ٹکٹ ابھی بھی باقی ہے۔حتمی فیصلہ 2 روز میں ہوگا۔اب سارو گنگولی کی آنکھیں کھل گئی ہیں۔جسپریت بمراہ کے ورلڈ ٹی 20 کپ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ان کی جگہ دیپک چاہر…

Read More

لاہور،3 اکتوبر 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز Twitter image قائداعظم ٹرافی کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے دن کا کھیل آج مکمل ہو گیا۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بلوچستان کی ٹیم سنٹرل پنجاب کے خلاف 48ویں اوور میں 185 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے احمد دانیال اور محمد علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام پر، سنٹرل پنجاب نے 30.4 اوورز میں دو وکٹ پر 91 رنز بنا لیے ہیں ۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کپتان سعود شکیل کے ناقابل شکست 112 رنز کی بدولت سندھ نے…

Read More

لندن،برسبین پاکستان میں پاکستان کے خلاف 7 میچز کی ٹی 20 سیریز میں کپتانی کرنے اور ٹرافی جیتنے والے انگلش کپتان معین علی نے پاکستان کا پول کھول دیا۔صاف گوئی تو تب بھی تھی جب لاہور کے کھانوں کو مایوس کن اور کراچی کے کھانوں کو اعلی ترین قرار دیا تھا ۔ پاکستان میں 3۔4 سے سیریز جیتنے والے معین علی کہتے ہیں کہ ورلڈ ٹی 20 کے لئے کون فیورٹ ہے۔میں تو یہ کہوں گا کہ آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں فیورٹ ہیں۔میں اپنے ملک کی ٹیم کو بھی فیورٹ نہیں مان رہا،خطرہ ضرور قرار دوں گا۔…

Read More

مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ شعیب اختر کی اہم شرٹ آکشن پر لگ گئی ہے۔دورہ انگلینڈ کے اگلے مرحلہ میں وہ اس وقت مانچسٹر میں ہیں ۔ برمنگھم سے مانچسٹر پہنچنے پر راولپنڈی ایکسپریس نے بتایا ہے کہ مانچسٹر میں ان کی شرٹس آکشن پر لگی ہیں۔ یہ وہ شرٹس ہیں جس کو پہن کر انہوں نے 2002 کے دورہ آسٹریلیا میں سیریز 1۔2 سے جیتی تھی۔یہ وہ سیریز تھی جس میں ان کی تیز ترین بال بیٹر تو بیٹر وکٹ کیپر راشد لطیف کے سر کے اوپر سے گزری تھی۔

Read More

اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ پاکستان اور بھارت کے کپتانوں میں کل ایک زبردست اور جذباتی ملاقات ہونے جارہی ہے۔یہ ملاقات کرتار پور میں ہوگی۔ بھارت کے سابق کپتان بشن سنگھ بیدی اور انتخاب عالم  میں یہ ملاقات ہوگی۔دونوں ماضی کے اچھے دوست رہے ہیں۔اپنے وقت  میں بطور کپتان ایک دوسرے کے خلاف کھیل بھی چکے ہیں۔ بشن سنگھ بیدی ایک عرصہ سے بیمار ہیں،فالج کا بھی سامنا کیا۔ماضی قریب میں انہوں نے انتخاب عالم سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ اب بیدی کرتار پور آرہے ہیں،دونوں میں رابطہ میں ہے۔پاکستان کے سابق کپتان انتخاب عالم کل کرتارپور جائیں گے۔

Read More