Author: admin

کرک اگین رپورٹ Twitter Image آئی پی ایل کی ناقابل یقین ہیٹ ٹرک نے ٹیم کو یقینی جیت سے دور کردیا۔آئی پی ایل 2022 میں ہیٹ ٹرک ہوگئی،اس ہیٹ ٹرک نے شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے یقینی فتح چھین لی ہے۔پیر کی شب کھیلے گئے میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو آخری 4 اوورز میں جیت کے لئے صرف 40 رنزدرکار تھے۔5 وکٹیں ہاتھوں میں تھیں،راجستھان رائلز 217 اسکور کرکے بھی شکست کے خوف کا شکار تھی کہ  یزوندرا چاہل نے کرتب کردکھایا،17 ویں اوور کی پہلی بال پر ایک وکٹ اڑائی،پھر آخری 3 بالز پر…

Read More

اسلام آباد،لاہور:کرک اگین رپورٹ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے مستقبل کے لئے عمران خان کا نیا دعویٰ۔پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور سابق پی سی بی پیٹرن انچیف عمران خان نے موجودہ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کے بارے میں نئے انکشافات کردیئے ہیں،اس کے ساتھ ہی ان کی موجودہ پوزیشن بھی واضح ہورہی ہے۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل کیا،ایک فیصلہ سب واضح کردے گا پیر کو اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں جہاں انہوں نے بہت سی اہم باتیں کی ہیں ہیں،وہاں رمیز راجہ کے بارے میں بھی ایک…

Read More

کرک اگین رپورٹ وہاب ریاض کی شادی کی انوکھی سالگرہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر وہاب ریاض کی شادی کے 9 سال مکمل ہوگئے،اس موقع پر انہوں نے یادگار تصاویر پر مبنی ایک مختصر سی ویڈیو جاری کی ہے،جس میں  ان کے گزرے سالوں کی جھلک نمایاں ہے۔ وہاب ریاض لکھتے ہیں کہ نو سال کی محبت،پیارایک دوسرے کی طاقت اورغیر مشروط حمایت،میری خوبصورت نصف کو نکاح کی سالگرہ مبارک ہو۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل کیا،ایک فیصلہ سب واضح کردے گا وہاب ریاض کے اس شاندار انداز واسٹائل کو سب سے پہلے اظہر علی نے…

Read More

کرک اگین رپورٹ جاوید میاں داد کا شارجہ چھکا 36 کے آکڑے میں تبدیل،بھارت میں آج پھر سوگ۔جاوید میاں داد کے چھکے کا آکڑا 36 میں تبدیل،36 سال بعد بھی بھارت کے زخم ہرے۔پاکستان  آج بھی اس سنہرے چھکے،بھارت کی شکست اور میاں داد کے کارنامے کا جشن منارہا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کی باہمی سیریز کی بحالی خواب ہے،گزشتہ سال اس کی کوششیں ہوئی تھیں لیکن پاکستان کے سخت موقف کے بعد یہ پوری نہ ہوسکی ہیں،اب ملک میں حکومت کی تبدیلی بھی اس کی ضمانت نہیں ہے۔.تازہ کرکٹ ہو نہ ہو لیکن آئی سی سی…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا مستقبل کیا،ایک فیصلہ سب واضح کردے گاپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے مستقبل کا فیصلہ کچھ اور بھی ظاہر کرے گا،یہی وجہ ہے کہ عمران خان کی وفاقی حکومت کو ختم ہوئے 10 روز ہونے کو ہیں،تاحال پی سی بی چیئرمین کا فیصلہ اندھیرے میں ہے۔یہ معاملہ اس لئے بھی گنجلک ہے کہ ملک کا منتخب وزیر اعظم  پی سی بی کا پیٹرن انچیف ہوتا ہے،رمیز راجہ کی تقرری عمران خان نے گزشتہ سال ستمبر میں کی تھی۔اب پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پی سی…

Read More

برسٹل،کرک اگین رپورٹ Image by PCB,File photo حارث رئوف کا بھی کائونٹی سورج طلوع،شان مسعود کی ڈبل سنچری کیسے پھیکی۔انگلش کائونٹی کرکٹ میں حسن علی کے بعد حارث رئوف کا بھی سورج طلوع ہوگیا ہے،اتوار کو برسٹل میں کھیلے گئے میچ میں یارک شائر نے6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔حارث رئوف نے تو حسن علی سے بھی وکٹ زیادہ لی ہے۔ اتوار کو میچ کے چوتھے روز حارث کی ٹیم یارک شائر نے گلوسٹر شائر کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔فاتح ٹیم نے 211 رنزکا ہدف 4 وکٹ پر مکمل کرلیا۔ حسن علی کا جنریٹر فل رفتار میں،لنکا شائر کی…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ twitter Image حسن علی کا جنریٹر فل رفتار میں،لنکا شائر کی جیت۔اگلش کائونٹی کرکٹ سیزن 2022 کے دوسرے رائونڈ کےمیچزمیں بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے چرچے،آل رائونڈر حسن علی اور پیسر حارث رئوف کی شاندار بائولنگ کے سبب ان کی ٹیمیں جیت گئیں ،جب کہ اس رائونڈ کے آغاز کے پہلے دنوں میں شان مسعود کی ڈبل سنچری ہیڈلائنز میں تھی،یہاں ایک میچ کا ذکر ہوگا،دوسرے میچ کا ذکر اگلی رپورٹ میں ہوگا۔ انگلش کائونٹی،حسن علی کا جنریٹر آن کینٹربری میں کھیلے گئے میچ میں لنکا شائر نے کینٹ کو بڑی آسانی کے ساتھ 10 وکٹ سے شکست…

Read More

کولمبو،کرک اگین ایشیا کپ،سری لنکا کو 27 جولائی کی ڈیڈ لائن،نواز اسسٹنٹ کوچ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کو ڈیڈ لائن جاری۔اس کے سیاسی و ملکی حالات بھی اس وقت تباہ کن ہیں ۔ایسے میں ایشین کرکٹ کونسل نے اسے 27 جولائی کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ سری لنکا میں اس سال اگست ،ستمبر میںں ایشیا ٹی 20 کپ کھیلا جانا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق ابھی خاصا وقت پڑا ہے۔بہتر فیصلہ ہوگا۔حالات کی خرابی کے بعد یہ ایونٹ کہیں اور منتقل ہوجائے گا۔بورڈ  حکام 27جولائی تک ہاں یا ناں کے ساتھ بہتر مستقبل کی ضمانت دیں گے۔ ادھر…

Read More

کرک اگین رپورٹ مشتاق احمد کو کیا خاص نظر آگیا،انگلش کھلاڑی آئی پی ایل سے دور بھاگ گیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی مشتاق احمد نے بتادیا ہے کہ ان کے سابقہ کپتان عمران خان کے کراچی جلسہ میں کتنے لوگ شریک تھے۔ورلڈ کپ 1992 فاتح ٹیم کے رکن لیگ اسپنر مشتاق احمد کہتے ہیں کہ کراچی کے کپتان کے جلسہ میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کرکے انہیں اپنی سپورٹ دی،کسی بھی سیاسی جلسہ میں پاکستان کے قومی پرچم کے لہرانے اور تعداد زیادہ ہونے پر بہت خوشی ہوئی ہے۔سیاسی جلسوں میں یہ نظارہ کم ہی…

Read More

کرک اگین رپورٹ Twitter Image پاکستان کرکٹ اور پی ایس ایل کے لئے نیا جھونکا،شعیب ملک کو کھیل جاری رکھنے پر زور،ایسا کرنے میں سابق کپتان اور ایک ٹیم کے قائد پیش پیش،یہ بھی ممکن ہے کہ شعیب ملک پی ایس ایل 8 میں ایک اور ٹیم کی نمائندگی کرتے دکھائی دیں۔انہیں ایسا کرنے کی پیش کش کردی گئی ہے۔ انگلش کائونٹی،حسن علی کا جنریٹر آن سوشل میڈیا ویب ٹوئٹر پرفواد عالم نے تصاویر شیئر کی ہیں،ان میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب ملک کو منانے کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آنر ندیم عمر اور کپتان سرفراز احمد پیش…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image سازش یا مداخلت،کپتان نے کراچی میں جواب دے دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین،سابق  وزیر اعظم اور سابق کپتان  عمران خان نے کراچی میں بھی ریورس سوئنگ کے تابڑ توڑحلمے کردیئے ہیں۔باغ جناح کے بہت بڑے فل ہائوس پیک میں عمران خان نے رات گئے بڑا جلالی اور تیز خطاب کیا ہے،پورے پاکستان کے تمام شہروں کے چوراہوں کی بڑی بڑی سکرینز  پر لاکھوں لوگوں نے یہ خطاب براہ راست سنا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی شکریہ،باشعور قوم جاگ گئی ہےکراچی جاگا ہے۔پوراپاکستان جاگا ہے،میں آج کراچی اس لئے آیا ہوں کہ بچوں اور…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ انگلش کائونٹی،حسن علی کا جنریٹر آن ۔انگلش کائونٹی کرکٹ میں حسن علی کا جنریٹر بھی آن ہوگیا ہے لیکن ابھی صرف آن ہوا ہے،ایسا گرم نہیں ہوا ہے کہ اس سےشعائیں نکلنے لگی ہوں۔پھر بھی انہوں نے ڈیبیو وکٹ لے لی ہے۔حسن علی کو یہ ایڈوانٹج مل گیا ہے کہ ان کی ٹیم لنکا شائر پہلی اننگ میں 506 اسکور بناکر آئوٹ ہوگئی۔اب حریف ٹیم کینٹ پہلی اننگ میں 260 پر ڈھیر ہوکر فالو آن ہوچکی ہے۔حسن علی نے اس اننگ میں  22 اوورز میں 58 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔میٹ پارکنسن نے 4 کھلاڑی آئوٹ…

Read More