Author: admin

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ برمنگھم میں پشاور زلمی ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کو چارچاند لگ گئے۔ٹیلنٹ ہنٹ سلسلہ میں پشاورزلمی کا اسکواڈ اس وقت انگلینڈ کے دورے میں ہے۔پاکستان کے سابق بائولر اور پشاور زلمی کے بائولنگ کوچ ساتھ ہیں۔برمنگھم میں انہوں نے ٹیلنٹ ہنٹ سلسلہ میں پروگرام جاری رکھے ہوئے ہیں۔چوتھے روز انگلینڈ کی محدود اوورز ٹیم کے آل رائونڈر ثاقب محمود نے جوائن کیا ہے۔ پنت نے پت جھڑ کی طرح گرتی وکٹیں روک دیں،بھارت کا مستحکم اسکور ثاقب محمود نے پشاور زلمی ٹیلنٹ کی تعریف کی،ساتھ میں خطاب بھی کیا اور یوتھ کو ٹپس بھی دی ہیں۔پشاورزلمی کا انگلش…

Read More

ڈربی،کرک اگین رپورٹ پاکستانی اوپنر شان مسعود اور بھارتی کھلاڑی دینش کارتھک میں  پڑا ابتدائی مقابلہ کون جیتا۔اس کا فیصلہ تو ہوگیا ہے ،میچکا نتیجہ اپنے وقت پر آئے گا۔ ویرات کوہلی خود ہی آئوٹ،حیران کن انجام ڈربی میں بھارتی کرکٹ ٹیم ڈربی شائر کائونٹی کے خلاف ٹی20 پریکٹس میچزکھیل رہی ہے،میزبان کائونٹی کی قیادت شان مسعود کررہے ہیں جو اس سیزن کے دونوں فارمیٹ کے ٹاپ اسکورر ہیں۔ان سے توقع تھی کہ وہ بھارتی گیند بازوں کو مشکل میں ڈالیں گے۔ بھارتی کپتان دینش کارتھک نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا ۔شان مسعود کی بدقسمتی رہی…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ Twitter Image اسے کیا کہیں گے،انگلینڈ کی کامیابی یا ناکامی اوریا پھر ففٹی ففٹی کارکردگی۔بھارت کے 98 رنزپر 5 کھلاڑی شکار کرنے کے بعد بائولنگ لائن اپ بے اثر ہوگئی۔پہلا روز بھارت نے 329 رنز 7 وکٹ پر ختم کیا ہے۔پنت نے پت جھڑ کی طرح گرتی وکٹیں روک دیں،بھارت کا مستحکم اسکور۔خراب موسم کے باعث 17 اوورز کا کھیل ضائع ہوا ہے۔نتیجہ میں چھٹی وکٹ پر تیز طرار شراکت بنوالی۔رشی پنت اور رویندراجدیجا نے وہ کردیا جو ویرات کوہلی اور چتشورپجارا بھی نہ کرسکے۔دونوں اسکور کو اٹھاکر 320 تک لے گئے،یہ 222 رنزکی ناقابل یقین شراکت…

Read More

برمنگھم ،کرک اگین رپورٹ ویرات کوہلی خود ہی آئوٹ،حیران کن انجام۔ویرات کوہلی کی ایک اور اننگ تمام،ایج باسٹن میں نئے بائولر میتھیو پوٹس نے کوہلی کو واپس بھیج دیا ہے۔کوہلی کیسے آئوٹ ہوئے،یہ اپنی جگہ حیران کن عمل تھا لیکن ایسا لگا کہ انہوں نے کھیلتے کھیلتے نہ کھیلنے کے لئے بیٹ اٹھالیا۔وہ بہت تاخیر کا شکار ہوگئے۔پھر وہ ہوا جو کافی شرمناک کہلاتا ہے۔ برمنگھم ٹیسٹ ٹاس،انگلینڈ نے بھارت کو آگے لگادیا،اہم پیغام بھی ساتھ لنچ کے بعد ہونے والی بارش کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا،بھارت کے لئے اندھیرے پہلے ہی پھیل چکے تھے۔وہ اننگ کا 25…

Read More

لاہور، یکم جولائی 2022،پی سی بی پریس ریلیز پی سی بی نے ایک اور سنٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 23-2022 کے لیے ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کردہ کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 20 خواتین کرکٹرزکو شامل کیا گیا ہے۔ کنٹریکٹ میں 8 کھلاڑیوں کو ترقی جبکہ 3 ، طوبہٰ حسن، گل فیروزہ اور صدف شمس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ سیزن 22-2021 میں عمدہ کارکردگی کی بدولت سدرہ امین، غلام فاطمہ اور ارم جاوید کو دوبارہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ مئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ Twitter Image انگلینڈ نے پہلے مرحلے میں بھارت کو چت کرکے رکھ دیا ہے،ایج باسٹن کے ری شیڈول ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت لیا ہے،پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔اس اعلان سے یہ واضح ہوا ہے کہ وکٹ  میں اسپنرز کے لئے کچھ بھی نہیں ہوگا،تب ہی چوتھی اننگ میں میزبان ٹیم نے اپنے بیٹنگ کو مسئلہ جانا نہیں ہے۔ یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کے سلسلہ کا ٹیسٹ ہے،گزشتہ سال کھیلا جانا تھا لیکن ستمبر 2021 میں بھارت نے کووڈ کے خوف سے انکار کردیا تھا،اس وقت تک بھارت کو سیریز…

Read More

دبئی،گالے:کرک اگین رپورٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،سری لنکا 2 قدم پیچھے،پاکستان کوکیا درکار۔سری لنکا کی شکست،آسٹریلیا کی فتح کے بعد آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تھوڑی تبدیلی ہوئی ہے۔کینگروز کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ادھر سری لنکا کو ایک شکست نے 2 قدم پیچھے دھکیل دیا ہے،اسے چوتھے سے چھٹے نمبر پر جانا پڑا ہے۔ نئی اپ ڈیٹ ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا 77.78 پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے،جنوبی افریقا 71.43 کے ساتھ دوسرے، بھارت 58.33 کے ساتھ تیسرے اور پاکستان52.38 شرح پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہے۔ ویسٹ انڈیز 50 فیصد پوائنٹس شرح…

Read More

گالے،کرک اگین رپورٹ کینگروز کو جکڑنے کا منصوبہ گلے پڑگیا،ایک سیشن میں 3 اننگز،سری لنکا ہارگیا۔کینگروز کو جکڑنے کا منصوبہ الٹا گلے پڑگیا۔سری لنکا گالے ٹیسٹ کی دوسری اننگ 23 اوورز مکمل بھی نہ کھیل سکا اور 113 رنزپر ڈھیر ہوکر اس نے اپنے ملک میں اپنی ہی تاریخ مسخ کرڈالی۔آسٹریلیا نے تیسرے روز کے پہلے ہی سیشن میں  فتح نام کی۔دنیائے کرکٹ نے ایک سیشن کے کھیل میں 3 اننگز دیکھیں۔ جمعہ کو میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا نے 313 رنز8 وکٹ سے اننگ شروع کی،اس کی ٹیم 8 رنزکے اضافہ کے بعد 321 اسکور بناکر پویلین لوٹی۔رمیش مینڈس…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ بھارت فاسٹ بائولر کی قیادت میں آج انگلینڈسے ٹیسٹ کھیلےگا،دلچسپ حقائق۔بھارت جس نے گزشتہ سال انگلینڈ کا آخری ٹیسٹ کووڈ کو جواز بناکر کھیلنے سے انکار کیا تھا،اسے آئی پی ایل کے لئے عرب امارات جانے کی جلدی تھی،اس سال اسی سیریز کے تکمیل میں کووڈ نے اب اس کا پیچھا چھوڑا نہیں ہے۔کپتان روہت شرما اسی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔گزشتہ ہوفتہ ٹیسٹ مثبت آیاتھا،پھر بدھ کو بھی ایسا ہی ہوا،جمعرات کو 2 کاوشیں بھی ناکام ہوگئی ہیں۔اب فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کپتانی کریں گے۔ بھارتی کپتان پھر کووڈ کا شکار ،بورڈ ایک تعویذ کے چکر…

Read More

راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ راولپنڈی ایکسپریس پاکستانی کیمپ میں داخل۔راولپنڈی ایکسپریس کی پاکستانی کیمپ میں آمد،پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخل،کوچز تک کو ہدایات جاری کردیں۔ شعیب اختر اپنے منفرد انداز اور اسپیڈ اسٹار ہونے کے ناطے کرکٹ فینز کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا تریننگ کیمپ ان دنوں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں جاری ہے۔ قومی کیمپ میں کیا نیا ہوا،آغا بھی کچھ بتاگئے سابق فاسٹ بائولر نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا،کھلاڑیوں سے ملاقات کی،بائولرز کو خاص ٹپس دیں،یہی نہیں کوچزکو بھی شاید ٹرینڈ کردیا ہے۔ اپنے دورے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ…

Read More

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ نئی تاریخ رقم،انگلینڈ میں مسلمان میاں بیوی بیک وقت امپائرز۔کرکٹ ہسٹری میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔میاں،بیوی بیک وقت امپائرنگ کریں گے،اس کا فیصلہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کیا ہے۔امپائرز مسلمان ہیں اور اتفاق سے پاکستانی نژاد ہیں۔ کرکٹ میں 441 رنز کی اننگ،ٹریسکوتھک کا ریکارڈ پاش پاش امپائر نعیم اشرف اور جسمین نعیم ایک تاریخ رقم کریں گے،جب وہ ہفتہ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ایک میچ میں امپائرنگ کریں گے۔یہ میچ راچیل فلنٹ ٹرافی کا فائنل ہوگا جو  ویسٹرن سٹار اور لائنٹنگ کے مابین کھیلا جائے گا۔ نعیم کی اہلیہ جسمین…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ چلتے چلتے کپتان بن گئے،انگلینڈ کا اعلان اوئن مورگن گئے،کوئی اور آئے،کسی کو فرق پڑا نہ احساس ہوا۔یہی رنگ ہیں۔ نیا کپتان آگیا،انگلینڈ نے جیسے پہلے ہی تیاریاں کی تھیں۔جوس بٹلر کو انگلینڈ وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنادیا گیا ہے۔ وہ ساڑھے 7 سال سے اوئن مورگن کے ڈپٹی چلے آرہے تھے،جو ریٹائر ہوگئے ہیں،مورگن کے ساتھ چلتے چلتے آخر بٹلر کپتان بن ہی گئے۔ اس دوران بٹلر نے 9 میچز میں قیادت کی ہے۔31 سالہ بٹلر کا پہلا امتحان بھارت کے خلاف 7 جولائی سے شیڈول ٹی 20سیریز ہے۔

Read More