کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سال 2023 سے ویمنز پی ایس ایل کی منظوری دے دی ہے۔اس طرح پاکستان سپر لیگ ویمنز ایونٹ کا پہلا ایڈیشن اگلے سال ہوگا۔رمیز راجہ نے چیئرمین پی سی بی بنتے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ انڈر 19 پی ایس ایل اور ویمنز پی ایس ایل کروائیں گے۔ پاکستان کپ میں ہاؤس آف ناردرن اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں بلوچستان نے ناردرن کو 2 وکٹوں سے ہرادیا. اوپنر عمر امین کی سنچری رائگاں گئی. فاتح ٹیم نے 276 رنز کا ہدف 5 گیندیں قبل 8 وکٹوں کے نقصان…
Author: CricAgain Desk
کرک اگین رپورٹ Twitter Image پہلا ٹیسٹ،آسٹریلیا کی حتمی الیون طے،واضح ہنٹ مل گیا۔آسٹریلین میڈیا نے ابھی سے پہلے ٹیسٹ کی حتمی الیون سلیکٹ کرلی ہے۔یہ نتیجہ انہوں نے ایسے ویسے نہیں نکالا بلکہ آج آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے اسپنر نیتھن لائن کی بات چیت سے اخذ کیا ہے۔ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر آسٹریلین میڈیا کے دلچسپ اندازے نیتھن لائن کا یہ جملہ کہ پچ یو اے ای جیسی ہے۔زیادہ اسپن ٹریک نہیں دیتا،اس سے میڈیا اور کرکٹ ایکسپرٹس نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں آسٹریلیا ایک اسپنر سے ہی اٹیک کرے گا۔باقی پیس اٹیک…
کرک اگین رپورٹ پاکستان اور آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کا نام بینو،قادر ٹرافی رکھ دیا گیا۔بلاشبہ دونوں ممالک کا یہ بہترین اقدام ہے۔ ان دونوں سے مشہور بھی ہونگے۔سپر اسٹارز بھی اور آج کچھ زیادہ بلند۔ بھی ۔اس کے باوجود رچی بینو اور عبدالقادر اپنے وقت کے ممتاز تھے۔آج بھی ہیں۔ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا کا تاریخی اقدام،قادر بینو ٹرافی متعارف کوئی جب بھول سکتا ہے،جب ورلڈکپ 1992 کے فائنل کے آخری لمحات تھے۔پاکستانی کپتان عمران خان کی آخری بال پر رمیز راجہ انگلش کھلاڑی النگورتھ کا کیچ پکڑنے کے لئے دوڑے تو کمنٹری بکس سے جس کمنٹیٹر…
لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز PCB Image/Twitter پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا نےمشترکہ طور پربینو قادر ٹرافی متعارف کروادی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے دو لیجنڈری لیگ اسپنرز سے منسوب اس ٹرافی کو متعارف کروانے کا مقصد آسٹریلیا کے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا جشن منانا ہے۔مستقبل میں بھی دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی جانے والی اب ہر ٹیسٹ سیریز کے اختتام پرفاتح سائیڈ کو اسی ٹائٹل کی ٹرافی دی جائے گی۔ راولپنڈی ٹیسٹ،پچ کے بارے میں نیتھن لائن بول اٹھے پاکستان کے کپتان بابراعظم اور مہمان ٹیسٹ اسکواڈ کے قائد پیٹ کمنز نے بدھ کو پنڈی کرکٹ…
راولپنڈی،کرک اگین آسٹریلیا کے اسپنر نیتھن لائن نے راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ کو یواے سی جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے چند روز بیٹرز اور پھر اسپنرز۔ کے ہوسکتے۔ریورس سوئنگ کا بھی فیکٹر ہوگا۔ راولپنڈی سے میڈیا بات چیت میں ٹاپ کوالٹی اسپنر کہتے ہیں کہ میں سلیکٹر نہیں ہوں کہ یہ بتاسکوں کہ۔ اس میچ میں ہم 2 اسپنرز کے ساتھ جائیں گے ۔ لائن نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پچز کا بہتر سنا ہے۔24 سال بعد ملکی،ورلڈ کرکٹ کے لئے یہ سیریز نہایت اہم ہے۔حصہ بننے پر خوش ہوں۔پاکستان میں میزبانی لاجواب ہے۔ہم سب…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ پر آسٹریلین میڈیا کے دلچسپ اندازے۔آسٹریلیا کرکٹ ٹیم ،منیجمنٹ اور میڈیا نے راولپنڈی ٹیسٹ جے لئے بنائی گئی پچ کو پہلی نظر میں دیکھ لیا ہے۔منگل کو اس کی رونمائی ہوئی ہے،جہاں ایک طرف دونوں کپتان جھکر کر بلکہ لیٹ کر پچ سمجھنے کی کوشش کررہے تھے تو دوسری طرف سٹیون سمتھ جیسے بیٹرز بھی قریب سے اس کا معائنہ کرتے رہے۔ سفید اور فلیٹ پچ دیکھ کر سب سے پہلا خیال تو یہی آتاہے کہ جیسے بیٹنگ کے لئے جنت ہو۔پیسرز کے لئے مایوس کن ہو۔سفید اور بلکہ سفید چونے سے بھری…
لاہور،کرک اگین رپورٹ File photo ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی اسائنمنٹ،پروفیسر محمد حفیظ اسکول پہنچ گئے۔ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستانی آل رائونڈر محمد حفیظ ڈرائیور بن گئے۔نئی جاب ملنے پر خوش،خود ہی اعلان کیا کہ یہ ان کی پہلی اسائنمنٹ ہے،یہ کرتے ہوئے بہت خوش ہوں۔ محمد حفیظ کرکٹ کے آخری فارمیٹ ٹی 20 انٹر نیشنل سے بھی ریٹائر،کیریئر تمام سابق آل رائونڈر محمد حفیظ ورلڈ کپ 2019 کےبعد سے صرف ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے تھے۔ورلڈ ٹی 20 کپ 2021 کھیلنے کے بعد حفیظ اس فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہوگئے تھے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ایل…
کرک اگین رپورٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جمعہ سے ٹیسٹ سیریز شروع ہورہی ہے۔یہ ہے وہ وقت جو پاکستان کی انٹرنیشنل کرکٹ کی اپنے ملک میں 100 فیصد بحالی کا شروع ہونے والا ہے۔اتفاق سےآئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کے لئے فائنل پوزیشن کی جانب پیش قدمی بھی یہاں سے شروع ہوگی۔ اس سال پاکستان کو ہوم گرائونڈز پر 3 ٹیسٹ سیریز ملیں گی،باہر کی دنیا میں اسے ایک سیریز سری لنکا میں کھیلنی ہے۔اتفاق سے اس کے پاس ایک بنیادی اور مضبوط فارمولہ موجود ہے کہ ہوم سیریز میں جیتے،ناقابل شکست رہے اور ورلڈ ٹیسٹ…
میلبورن،راولپنڈی:کرک اگین رپورٹ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تاریخی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا وقت جوں جوں قریب آرہا ہے،جوش وخروش اور جذبات بڑھتے جارہے ہیں۔پاکستان میں اس سیریز کے لئے جیسے تیزی اور خوشی پائی جاتی ہے،عین اسی طرح آسٹریلیا میں بھی بھرپور توجہ ہے۔ویسےبھی آسٹریلیا اپنے ملک سے باہر 30 ماہ بعد کوئی ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے۔چنانچہ یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ملک سے باہر کھیلنا بھول تو نہیں گئی۔آخری بار اس نے ورلڈکپ 2019 کے فوری بعد انگلینڈ میں ایشز کھیلی تھی۔2022 میں اس نےاپنے ملک سے باہر کوئی سیریز…
لندن ،کرک اگین رپورٹ File photo آئی پی ایل کے دوران پاکستانی پلیئرز کا کراراجواب تیار،9 ویں مستند کھلاڑی کا کائونٹی معاہدہ۔آئی پی ایل سے پاکستان کو ہمیشہ باہر رکھنے والے بھارت کے لئے اس بار اچھا جواب،پاکستان کی قریب پوری الیون آئی پی ایل دورانیہ میں دنیا کی نمبر ون فرسٹ کلاس اور محدود اوورز کی کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہوگی۔آئی پی ایل نے پاکستانی پلیئرز کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے لیکن اس سال اسی آئی پی ایل کے دوران پاکستان کے 9 ممتاز کھلاڑی بیک وقت انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہونگے،یہ اپنی نوعیت کا منفرد…
کرک اگین رپورٹ Getty Images,file photo پاکستان کرکٹ بورڈ اور جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے سابق پاکستانی بائولنگ کوچ ویرنن فلینڈر کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔ساتھ میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی نے آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز کے لئے پروٹیز کوچ کی دوبارہ خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ویرنن فلینڈر کی جانب سے پوچھے گئے 2 سوالات کے جواب نہ ملنے پر معاملہ پہلے لٹکا۔پھر تمام ہوگیا۔ حارث رئوف کا قید تنہائی سے عوامی رابطہ،پی سی بی نے متبادل پلیئر منتخب کرلیا پاک پیشن کے مطابق ویرنن فلینڈر…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ Twitter Images اظہر علی کی فٹنس اپ ڈیٹ،حارث کے بعد باقی ٹیم کے کووڈ ٹیسٹ نتائج،عثمان خواجہ کی 30 سال پرانی تصویر۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک رکن حارث رئوف کا کوووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تمام کھلاڑیوں اور سپورٹنگ سٹاف کے کووڈ ٹیسٹ لئے گئے ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام افراد کے کووڈ ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔اس طرح حارث رئوف کے آئی سولیشن میں جانے کے بعد ہر ایک پریشان ہوگیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو جھٹکا،حارث رئوف کا ٹیسٹ مثبت،نیا پلیئر کون سا سلیکٹ منگل کی شام موصولہ اطلاعات کے مطابق پلیئرز کے…