| | | | |

بگ بریکنگ نیوز،چند آسٹریلین کرکٹرز لاہور دھماکے سے خوفزدہ،دورے کے حوالہ سے نئی تجاویز

سڈنی ،کرک اگین رپورٹ

Image source APP,File Photo

آسٹریلیا کا دورہ پاکستان جوں جوں قریب آرہا ہے،اچھی خبروں کے ساتھ تشویشناک خبروں میں بھی اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔کرک اگین حسب سابق ایک بار پھر سب سے پہلے یہ خبر دے رہا ہے کہ آسٹریلیا کے کھلاڑی دورہ پاکستان کےحوالہ سے خوف کا شکار ہوگئے ہیں۔لاہور میں ہونے والے گذشتہ بم دھماکے کے بعد پلیئرز میں بڑی بے چینی پائی جاتی ہے۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے اپنی 26 جنوری کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ کپتان پیٹ کمنز سمیت کچھ پلیئرز کو لاہور دھماکے کے بعد پریشانی لاحق ہوگئی ہے۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ اور دی ایج نے لکھا ہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے قریبی ذرائع نے تصدیق ہے کہ ٹیم کے کچھ پلیئرز دورہ پاکستان کے حوالہ سے فکر مند ہیں،ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ کھلاڑی یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم اب بھی کھلے دل سے سوچ رہے ہیں اور عام ہیں کہ جائیں۔

آسٹریلیا کے اسی میڈیا نے24 گھنٹے قبل دعویٰ کیا تھا کہ جائے رچرڈسن دورے کے لئے دستیاب نہیں ہیں،باقی اکثر سینیئرز پاکستان جائیں گے لیکن کرکٹ آسٹریلیا اورپی سی بی میں مشاورت جاری ہے کہ دورے کو مخصوص شہر تک محدود کیا جائے۔اس کے لئے ٹیسٹ میچز ایک سنٹر تک ہوں۔

بریکنگ نیوز،آسٹریلیا کادورہ پاکستان محدود ہونے ،ٹیسٹ میچز ایک ہی سنٹر میں کروانے کا دبائو

منگل کے روز پاکستانی میڈیا میں پی سی بی کے حوالہ سے دعویٰ کیا گیا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پی سی بی میں ایسی کوئی تجویز نہیں چل رہی،میچز شیڈول کے مطابق ہونگے۔پھر غیر ملکی ویب سائٹ نے آسٹریلیا کے چیف سلیکٹر جارج بیلی کے حوالہ سےرپورٹ شائع کی تھی کہ تمام پلیئرز پاکستان آنے کے لئے دستیاب ہیں،ٹیم کا اعلان اس لئے نہیں کررہے کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا میں کچھ ایشوز پر روابط ہیں،گرین سگنل ملتے ہیں ٹیم کا اعلان ہوجائے گا۔

آسٹریلیا نے 3 مارچ سے کراچی،راولپنڈی اور لاہور میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلنے ہیں،ساتھ میں لاہور ہی میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔

کرک ا گین نے پی سی بی ذرائع اور غیر ملکی ویب سائٹ کی جارج بیلی کی رپورٹ پر پہلے بھی کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن وہ اپنی گزشتہ رات کی سٹوری کی پھر توثیق ہوتے محسوس کرتا ہے کہ جس میں دعویٰ کیا تھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں کچھ چل رہا ہے۔

سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے کھلاڑیوں کے بارے میں آج کی جو تازہ ترین رپورٹ شائع کی ہے،اس میں پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کا مکمل احاطہ کیا ہے۔ساتھ میں مکمل تفصیلات بھی شائع کی ہیں کہ 2021 میں کتنے دھماکے ہوئے۔کتنے افراد ہلاک ہوئے۔سکیورٹی فورسز کے کتنے لوگوں نے جان دی۔

اب جب کہ آسٹریلیا نے اگلے ماہ ہی پاکستان آنا ہے،اس سے قبل آسٹریلیا کے نمایاں میڈیا میں چلتی ان خبروں اور تجزیاتی رپورٹس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،نہ ہی یہ وقت ایسا مناسب تھا کہ ان موضوعات کو چھیڑا جاتا،چونکہ ایسا ہوا ہے۔لاہور کا بم دھماکا بھی ہوا ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا کالعدم جماعت کی جانب سے کارروائی کے ممکنہ بیان کا بھی حوالہ دیا گیا ہے،چنانچہ یہ ایسی  باتیں ہیں جو پورے حوالہ جات کے ساتھ رپورٹ کی جارہی ہیں،اس سے حالات کی سنگینی محسوس کی جاسکتی ہے۔

یہ بات کرک  اگین اپنے ذرائع سے کررہا ہے کہ آنے والے وقت میں دورے کے حوالہ سے کچھ بھی نیا اعلان ہوسکتا ے،اس میں اس وقت پہلی ترجیح ٹیسٹ میچز کی تعداد 3 سے کم کرکے 2 کرنا،ایک سنٹر میں ٹیسٹ میچز کھیلنا اور دوسرے سنٹر میں محدود اوورز کی سیریز کھیلنا شامل ہیں۔ساتھ میں دورے کا دورانیہ 40 روز سے کم کرکے 25 روز میں مکمل کرنے کا خیال بھی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *