Author: admin

راجکوٹ،کرک اگین رپورٹ  لنکا ڈھے گئی۔بھارت نے ٹی 20 سیریز 1-2 سے جیت لی۔آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کو 91 رنزکی بھاری اور عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ایک دن چھوڑ کر اس سے ایک روز قبل اسی سری لنکن ٹیم نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھارت کے خلاف 206 اسکور بنائے اور 16 رنز سے جیت نام کی تھی۔ راج کوٹ میں لنکا بری طرح ڈٖھے گئی،عبرتناک شکست،بھارت سیریز جیت گیا۔آج راجکوٹ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بھارت نے یہ علاج کیا۔پہلے کھیل کر5 وکٹ پر 228 اسکور بنائے۔اہم بات سوریاکمار یادیو کی دھواں دھار…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ چیف سلیکٹر کیا بدلا،رنگ ہی بدل گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی ان کے گھر پہنچ گئے،جہاں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان کو بھی بلایا گیا تھا۔پی سی بی نے اس کی تشیہر کی ہے۔ اس ملاقات سے قبل شاہد آفریدی نے 2 رنگ دکھائے۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو جی بھر کر گلے لگایا۔کافی دیر ان سے لپٹے رہے جب کہ بعد میں ان کے گالوں کو تھپتھیایا،مسکراہٹ کے ساتھ بات کی۔کپتان  بابر اعظم سے بھی اسے ہی ملے۔ چیف سلیکٹر نے اسکواش لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان کو بلایا ہوا تھا۔شاہین خان آفریدی ایک قسم کے میزبانوں…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو اپیل کردی۔راولپنڈی پچ کے حوالہ سے آئی سی سی ریفری پائی کرافٹ کے فیصلہ کو چیلنج کیا ہے۔ نجم سیٹھی کی قیادت میں کام کرنے والے نئے پی سی بی بورڈ نے راولپنڈی پچ کے حوالہ سے گزشتہ ماہ کا کیا گیا فیصلہ چیلنج کیا ہے۔ صرف 10 منٹ اور 26 رنزکے فرق سے پاکستان ورلڈ چیمپئن شپ فائنل سے باہر،پنڈی پچ بھی خراب قرار گزشتہ ماہ پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ کی راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ جاری ہوا،پچ ایوریج سے بھی کم تر…

Read More

لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ رمیز راجہ کی پنشن کیلئے زبان بندی کا دعویٰ،بابر اعظم ناراض،شاہد آفریدی کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ میں بہت کچھ الگ سے چل رہا ہے۔کپتان بابر اعظم نے اپنے نائب کپتان شان مسعود کی تقرری پر لاعلمی ظاہر کی ہے تو ساتھ میں شکوہ بھی کیا ہے۔انہوں نے اس کا شکوہ عبوری سلیکشن کمیٹی کے ایک رکن کے سامنے بھی کیا ہے،اس نے بھی بابر اعظم کو اپنی لاعلمی بتائی ہے۔ نجی ٹی وی سما کے مطابق پاکستانی کپتان بابر اعظم نے شکایت کی ہے کہ ایک روزہ سیریز کے لئے میرے نائب کپتان کی تبدیلی اور نئی تقرری…

Read More

دبئی،لندن،کرک اگین رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ فکسنگ کی ہاف درجن شکایات پر انکوائری شروع کردی ہے۔ابو ظہبی ٹی 10 لیگ ریڈار پر آگیا ہے۔انگلینڈ کے 16 کھلاڑی شریک تھے۔ان میں ورلڈ ٹی 20 چیمپئن بننے والی ٹیم کے 4 کھلاڑی ایلکس ہیلز،معین علی،عادل رشید شامل تھے۔انگلینڈ کے بعض پلیئرز کو معاوضہ بھی ادا نہیں ہوا ہے۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں غیر معمولی سرگرمیوں کی رپورٹ ہوئی ہے۔ان میں بلا ضرورت بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا،پہلے اوور میں مخصوص رنز کا بننا،پہلے بیٹنگ یا بائولنگ کا اعلان کرنا شامل ہیں۔میچز کے دوران فرنچائز…

Read More

بلاوایو،کرک اگین رپورٹ زمبابوے کے کھلاڑی مزدوری کرنے لگے،محنت کش مزدوروں کی طرح انہوں نے اینٹیں اٹھائی ہیں۔ریڑھی چلائی ہے۔کھلاڑی مستری و مزدوری کی عکاسی کرتے پائے گئے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے متعلق ان کے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ یہ خیر سگالی کا کام تھا،ملک کے پلیئرز نے ایک سنٹر میں جاکر عزت افزائی کی اور اس میں شریک ہوکر اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم اور بورڈ میں ہمیشہ معاوضے کی ادائیگی پر جھگڑا رہتا ہے۔

Read More

کراچی,کرک اگین رپورٹ نیوزی لینڈ کے کھلاڑی میٹ ہنری پاکستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور وہ ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ کراچی سے واپس اپنے ملک روانہ ہونگے۔ ون ڈے سیریز،پاکستان بلیک کیپس کے خلاف 20 برس سے ہوم سیریز میں کیسے ناکام میٹ ہنری کراچی میں گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔ بلیک کیپس نے اعلان کیا ہے کہ ہنری اب پاکستان کے ساتھ بھارت میں بھی شیڈول سیریز کا حصہ نہیں ہونگے۔میٹ ہنری کے متبادل کا اعلان جلد کردیا جائے گا ۔

Read More

عمران عثمانی ون ڈے سیریز،پاکستان بلیک کیپس کے خلاف 20 برس سے ہوم سیریز میں کیسے ناکام۔یہ ستمبر 2021 کی بات ہے جب نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان پہنچ چکی تھی اور تاریخی ایک روزہ سیریز کا پہلا میچ ہونا تھا،اس میچ کی  صبح راولپنڈی میں ایک ڈرامہ ہوا اور کیوی ٹیم سکیورٹی کا بہانہ بناکر بھاگ گئی۔بعد میں  ثابت ہوا کہ یہ ایک سیاسی مداخلت تھی۔آج پاکستان میں حکومت وہ نہیں ہے تو میچز جاری ہیں۔کیوی ٹیم نے 2003 کے بعد پاکستان میں جو ون  ڈے سیریز کھیلنی تھی،وہ مزید تاخیر کا شکار ہوکر اب 2023 میں ہورہی ہے۔ اسے…

Read More

سڈنی،کرک اگین رپورٹ عثمان خواجہ کی ڈبل  سنچری بارش میں بہہ گئی۔سڈنی ٹیسٹ کا چوتھا روز بھی بارش کی وجہ سے آدھا دن تاخیر سے شروع ہوا تو پیٹ کمنز نے اپنی ٹیم کے 4 وکٹ پر بنائے گئے 475 رنز کے آگے بڑھنے سے انکار کیا اور ڈکلریشن کردی۔یوں عثمان خواجہ جو ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز سے 195 رنز پر ناٹ آئوٹ تھے،وہ ناٹ آئوٹ ہی رہ گئے۔یوں کیریئر کی پہلی ڈبل سنچری ایک خواب رہ گئی۔ جنبوبی افریقا کی پہلی اننگ کا آغازتباہ کن تھا۔37 پر 3 وکٹیں گرگئیں۔اس کے بعد چوتھی وکٹ 85 پر پویلین لوٹ…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ نیوزی لینڈ کپتان نے میرا چیلنج قبول نہیں کیا اور فیلڈنگ ویسی نہیں کھڑی کی بلکہ میرے ہٹ کھیلنے کے بعد اس نے فیلڈرزز پیچھے کئے۔میں بھی سنبھل گیا۔ادھر نسیم شاہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ابرار احمد جس اسٹائل سے بیٹنگ کرنے آرہا تھا۔وہ عمران خان کے اسٹائل میں تھا،کندھے پر بیٹھ رکھےبڑے اعتماد سے چلا آرہا تھا۔ابرار احمد کہتے ہیں کہ اگر ہمارے پیچھے ایک وکٹ  بھی ہوتی تو ہم جیت کے لئے جاتے۔ کراچی ٹیسٹ ہائی ڈرامہ کے بعد ڈرا،امپائرز کا 3 اوورز کروانے سے انکار،سیریز بے نتیجہ کراچی ٹیسٹ کی ڈرامائی شام…

Read More

میرپور،کرک اگین رپورٹ بی پی ایل ،عامر کی کلاسیکل بائولنگ،شعیب ملک کی اچھی اننگ،دونوں ٹیمیں کامیاب۔بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستانی پیسر محمد عامر کی ٹیم کا پہلا میچ تھا اور عامر نے شاندار اور جاندار بائولنگ کی ہے۔چٹاگرام چیلنجرزپہلے کھیل کر 20 اوورز میں 9 وکٹ پر صرف 89 رنزبناسکے۔عفیف حسین نے 25 رنزبنائے۔محمد عامر نے تباہ کن بالز کیں۔4 اوورز کئے۔ایک میڈن تھا۔7 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔رحمان راجہ نے14 رنزکے عوض 4 وکٹیں لیں۔ جواب میں سلہٹ  سٹرائیکرز نے 2 وکٹ پر ہدف مکمل کرکے لیگ کا پہلا میچ جیتا ہے۔ دوسرا میچ رنگ…

Read More

کراچی،پی سی بی میڈیا ریلیز قومی خواتین کرکٹ ٹیم آسٹریلیا سیریز کے لیے کراچی سے روانہ ہوگی۔پاکستان ویمن ٹیم کل رات دبئی سے براستہ برسبن پہنچے گی۔پاکستان ویمن ٹیم بسمہ معروف کی زیر قیادت آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کی سیریز کھیلے گی۔ غلام فاطمہ آسٹریلیا سیریز سے دستبردار لیگ سپنر غلام فاطمہ ذاتی وجوہات کی بناء پر آسٹریلیا سیریز سے دستبردار ہو گی ہے۔ غلام فاطمہ آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ تھی۔ٹریولنگ ریزروز میں شامل لیگ سپنر توبہ حسن 15 رکنی کا حصہ بن…

Read More