راولپنڈی،دبئی:کرک اگین رپورٹ راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ پاکستان جیتے گا۔ایشیا کپ میں بھارت کی شکست پر شعیب اختر کہتے ہیں کہ بھارتی سلیکشن کنفیوزڈ ہے۔کیا کھلانا چاہتے ہیں۔پاکستانی ٹیم کی جیت میں نواز کے بغیر قوم کو یہ جیت نہیں نوازی جاتی۔ شعیب اختر کہتے ہیں کہ وکٹ سے گھاس اڑادی گئی تھی،ویسے دیکھنے کی با ت یہ بھی ہے کہ بھارتی رک کر نہیں کھیلے۔اس نے اپنی پکڑائی اس لئے دی کہ اس نے 200 اسکور نہیں بنائے۔یہ وکٹ 200 پلس کی تھی۔پاکستان نے کم بیک کیا ہے۔نواز نے بیٹنگ میں…
Author: CricAgain Desk
دبئی،کراچی:کرک اگین رپورٹ سابق کپتان انضمام الحق کہتے ہیں کہ پاکستان نے کلاسیکل جیت اپنے نام کی،جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے،ساروں سے بڑی بات یہ تھی کہ شروع کے 6 سے 10 اوورز میں بھارت نے جیسے حملہ کیا وہ اپنی جگہ تھا،پاکستانی بائولرز نے ان کو 220 تک اسکور تک نہیں کرنے دیا۔شاداب خان نے ردھم میں بالز کیں،بڑے عرصہ کے بعد لگا ہے کہ وہ کوالٹی اسپنر ہے،ہر مشکل جگہ پر بائولنگ کی۔اس نے رشی پنت جیسے بیٹر کو بھی ہٹ نہیں مارنے دی۔نواز نے بھی یہی کیا۔نسیم شاہ نے بعد کے اوورز اچھے کئے۔حسنین نے…
لندن،دبئی،کرک اگین رپورٹ بھارت کے خلاف ایشیا کپ فتح پر پاکستان کی جیت کا جشن دنیا بھر میں منایاجارہے ،لیکن گزشتہ رات جو کچھ لندن میں ہوا،اس کے نظارے بھی کم دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لندن کی سٹریس اور مین روڈز پر ہزاروں پاکستانیوں نے اپنی کار اور واک کے ساتھ جشن میں شرکت کی۔چہارجانب پرچموں کی بھرمار تھی۔نعرے بازی بھی خوب ہوئی۔ بھارت کے خلاف میچ،قومی ڈریسنگ روم کااحوال،کرکٹرز اور فینز میں فرق نہ رہا گزشتہ اتوار لندن کے علاقہ لیسٹر میں پاکستان کی شکست کےبعد جھڑپیں ہوئی تھیں،پولیس آفیسر پر بھی حملہ ہوگیا تھا۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں…
دبئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ میں پاکستان کی جیت کے بعد بھارتی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا،کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ گزشتہ اتوار جیتنے والا بھارت اس اتوار ہارجائے گا،پاکستان کی فتح کے بعد کسی نے اپنی ٹیم کی فیلڈنگ کو برا بھلا کہا تو کسی نے کیچ ڈراپ ہونا وجہ نکالی۔بھارتی میڈیا نے اپنی ٹیم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔کمزور بائولنگ اور ٹیم سلیکشن کو ہدف بنایا ہے۔ ادھر سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن کو اور تو کچھ نہیں سوجھا،بے اختیار کہہ اٹھے کہ اگلے اتوار سہی۔ان سے کوئی پوچھے کہ کیا اگلے اتوار بھارت کا فائنل…
دبئی،کرک اگین رپورٹ بھارت کے خلاف اختتامی لمحات میں قومی کھلاڑیوں اور شائقین میں کوئی فرق نہ رہا۔گرائونڈ میں موجود ہزاروں فینز اور ٹی وی پر دیکھنے والے کروڑوں لوگوں کی جو حالت تھی،ڈریسنگ روم میں موجود پاکستانی ٹیم کا حال بھی اس سے مختلف نہ تھا۔ پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آخری اوور میں کپتان بابر اعظم بے چینی میں ٹہل رہے تھے،اسی طرح شاداب خان کی حالت زیادہ خراب تھی،نسیم شاہ بھی بے چین تھے۔رن بننے پر خوشی کا اظہار ہوتا تھا،بال ضائع ہونے پر مایوسی اور اچھے…
دبئی،کرک اگین رپورٹ اور کچھ ہمارے لائق،آصف علی کا سوال،محمد نواز نے کمال جواب دیا۔پاکستان نے بھارت کے خلاف جیسے ہی کامیابی حاصل کی تو آصف علی ایک بار پھر ہیڈ لائنز میں آگئے،انہوں نے 8 بالز پر اگرچہ 16 رنزبنائے لیکن جیت کے لئے نہایت ضروری تھے۔ پی سی بی کی جانب سے میچ کے بعد جاری کی گئی ویڈیو میں آصف علی کہتے ہیں کہ ہور کچھ ساڈھے لائق۔مطلب یہ کہ ہمارے لئے کوئی اور حکم۔ ساتھ کھڑے محمد نواز نے کہا کہ کیا نام ہے اس کا پھر خود ہی ان کی جانب اشارہ کرکے کہا کہ…
دبئی،کرک اگین رپورٹ محمد رضوان پر میڈیکل ٹیسٹ کی تلوار،رپورٹ پر فیصلہ ہوگا۔پاکستان کرکٹ ٹیم اور فینز کے لئے تشویشناک نیوز،ایشیا کپ 2022 کے ٹاپ اسکورر،ویرات کو ہلی کو پیچھے پچھاڑنے والے وکٹ کیپر محمد رضوان کا سکیننگ ٹیسٹ لازمی ہوگیا ہے،ان کا ایم آر آئی ٹیسٹ ہوگا،اس کی روشنی میں فیصلہ ہوگا کہ وہ مزید ایونٹ کھیل سکیں گے یا نہیں۔ محمد نواز کو اوپر کیوں بھیجا،بابر اعظم نے ٹاپ سیکرٹ بتادیا پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کے خلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے شدید تکلیف کا شکار ہوئے،انہیں کریمپ پڑا تھا۔فیلڈ کے…
دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کہتے ہیں کہ بھارت کےخلاف جیت میں اہم کردار تمام پلیئرز کا رہا ہے،باقی جو ہوتا ہے،اللہ پاک کی جانب سے ہوتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف ہر میچ اہم ہوتا ہے اور فائنل سے زیادہ بڑا ہوتا ہے،مجھے پورا یقین تھا کہ ہم جیتیں گے،لڑکوں نے اچھاپرفارم کیا۔ مین آف دی میچ محمد نواز کہتے ہیں کہ مجھے جوپلان دیا گیا تھا،اس پر ورک کیا،کوئی دبائو نہیں تھا۔بھارتی ٹیم بہترین ٹیم ہے۔اس سے میچ بھی بڑا ہوتا ہے،اس کا دبائو اپنا ہوتا ہے ،میں نے…
دبئی،کرک اگین رپورٹ محمد نواز کو اوپر کیوں بھیجا،بابر اعظم نے ٹاپ سیکرٹ بتادیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ پلان کے مطابق محمد نواز کو اوپر کھلایا،ہم جانتے تھے کہ بھارت کے پاس دونوں لیگ اسپنرز ہیں،انہوں نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر اٹیک کیا۔یہ گیم پلان تھا،ان کو میسج یہی تھا کہ اٹیک کریں۔محمد نواز کو پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے چوتھے نمبر پر کھلادیا۔بابر اعظم کا نکتہ کسی کو سمجھ میں نہیں آیا تھا ،بعد میں انہوں نے خود ہی اسے کھول دیا۔ ایشیا کپ سپرفور2022،پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا،کرک اگین پیش…
دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان نے رواں ایشیا کپ میں بھارت سے شکست کا بدلہ چکادیا،اس کے ساتھ ہی 2014 کے بعد پہلی کامیابی اپنے نام کی۔سنسنی خیز مقابلہ کے بعد گرین کیپس نے5 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔محمد نواز کے بعد آصف علی اور خوشدل ہیرو بنے،اس کے ساتھ ہی کرک اگین کی ٹاس،میچ کے نتیجہ کی پیش گوئی درست رہی۔کرک اگین نے محمد حسنین کی سلیکشن،بابر اعظم کے ٹاس جیتنے،بھارت کے پہلےبیٹنگ کرنے اور پاکستان کی جیت کی مسلسل 2 پیش گوئی کی تھیں۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب پاکستان کو 10 اوورز میں 11 سے زائد…
دبئی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ،روہت شرما اور بابر اعظم شدید برہم،ڈانٹ ڈپٹ۔پاکستانی کپتان اور بھارتی کپتان کا غصہ،ایک دوسرے پر نہیں،بلکہ اپنے کھلاڑیوں پر دیکھنے لائق تھا۔ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میچ کا ہائی وولٹیج شو تھا۔دبئی کی گرمی،میچ کی شدت اور فینز کے دبائو نے دونوں کپتانوں کو آگ بگولہ کردیا۔ روہت شرما پویلین میں بیٹھے اپنے کھلاڑی پر اس لئے نارض ہوگئے کہ وہ غلط شاٹ کھیل کر پاکستان کو وکٹ دے گئے۔روہت شرما کو رشی پنت کا آئوٹ ہونا پسند نہیں آیا۔انہوں نے خوب ڈانٹ پلائی۔ ادھر فیلڈ میں جب پاکستانی پیسرز وائیڈ بال کررہے…
دبئی،کرک اگین رپورٹ بھارت نے پاکستان کے خلاف جس انداز میں تیز بیٹنگ کرکے بڑے مجموعہ کی کوشش کی،اسے پاکستان نے 131 رنزپر 5 وکٹ لے کر کچھ محدود کیا لیکن آخری اوورز میں دیپ ہودا اور ویرات کوہلی کی تیز بلے بازی کی وجہ سے بھارت نےا پنا مجموعہ 181 رنز تک پہنچادیا۔ اب رضوان بھی ان فٹ،کوچز بد حواس ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھارت نے سپر 4 کے اہم ترین میچ میں پاکستان کو جیت کے لئے 182رنز کا ہدف دیا ہے۔اننگ کی اہم بات ویرات کوہلی کی ذمہ دارانہ،باقیوں کی دھواں دھار بلے بازی تھی۔ 30…