کراچی،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کے کھلاڑی ایلکس ہیلز کہتےہیں کہ پاکستان سپر لیگ کھیلنے کا تجربہ کام آیا۔نوجوانوں کے لئے یہ مثال ہے،اپنی ٹیم میں سالہا سال کے بعد واپسی ففٹی کےساتھ ہوئی اور یہ نہایت غیر معمولی بات ہے۔ایلکس ہیلز کہتے ہیں کہ پاکستان سپر لیگ بیٹرز کے لئے دنیا کی دوسری بہترین لیگ ہے،یہاں کوالٹی بائولنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے،پھر اس سے سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔ ادھر انگلش کپتان معین علی نے کہا ہے کہ الحمدللہ۔ہم میچ جیت گئے۔مجھے ٹاپ پرفارمرز جیسا کہ ہنری بروکس اور ایلکس ہیلز ہیں،ان پر فخر ہے۔کراچی کی عوام کا بھی…
Author: admin
کراچی ،کرک اگین رپورٹ سٹرائیک ریٹ پر محمد رضوان بددعائوں پر آگئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر محمد رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو کچھ چیزوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔مڈل آرڈر پر اعتراض ہوتا ہے،ایمانداری سے کہوں تو گزشتہ ایک ڈیڑھ سال سے میں اور رضوان اوپر کھیلتے آئے ہیں،ان کو موقع کم ملا ہے،اگر ملا بھی ہے تو 10 بالز جتنا۔میرے خیال مین پاور ہٹرز کو اگر دنیا میں دیکھ لیں تو ان کی 10 یا 12 میں سے ایک یا 2 اننگز ہی ہوتی ہیں،وہ بھی ایسے ہی کھیلتے ہیں جیسے ہمارے پاور…
عمران عثمانی کی رپورٹ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔17 برس بعد پاکستان میں آنے کے بعد اس نے 7 میچزکی ٹی 20 سیریزمیں 0-1 کی برتری اپنے نام کرلی۔پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔مڈل آرڈر نے دھوکا دیا،پاکستانی ٹیم منیجمنٹ نے ضروی تبدیلی سے بھی گریز کیا۔تھوڑے اسکور پر بائولنگ بھی فلاپ ہوگئی۔کرک اگین کی پیش گوئی اور تجزیہ درست رہا۔ٹاس کے بارے میں لکھا تھا کہ بابر اعظم ہارسکتے ہیں،پاکستان مشکلات میں چلا جائے گا،نتیجہ مین پاکستان ٹاس ہارا،میچ بھی ہارگیا۔کرک اگین تجزئی سچ رہا۔…
موہالی،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا نے بھارت پر بجلی گرادی۔پاکستان اور انگلینڈ کی سریز کےآغاز ہی کے روز موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کی 3 میچزکی سیریز شروع ہوئی۔آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر بھارت کے حق میں رہا۔روہت شرما نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں مارٹن گپٹل کا 172 چھکوں کا ورلڈ ریکارڈ برابر کیا۔وہ 11 اور ویرات کوہلی صرف 2 ہی کرسکے لیکن مڈل آرڈر میں ہردک پانڈیا نے30 بالز پر 71 اسکور بٹورکر بھارت کے لئےبڑے اسکور کی بنیاد رکھی۔سوریا کمار یادیو نے 25 بالز پر46 رنزکئے۔بھارت نے6 وکٹ…
کراچی،موہالی:کرک اگین رپورٹ میزبان ٹیموں کے 3 بڑے نام فیل ہوگئے۔ساتھ میں شان مسعود کا ڈیبیو بھی پھیکا پڑگیا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کا میچ جاری ہے،ادھر موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا۔اتفاق سے دونوں جانب میزبان ملک پہلے بلے بازی کررہے تھے۔دونوں جانب سے قدرے مشترک مگر ایک میں بڑا فرق ہے۔فرق کا ذکر بعد میں کرتے ہیں،پہلے مشترک باتوں کا ذکر ہو۔ بھارت کے کپتان روہت شرما صرف 11 رنزبناسکے تو حال ہی میں اپنی فارم بحال کرنے والے روہت شرما سنچری کے بعد صرف 2 ہی رنزبناسکے۔سوشل میڈیا پر میمز چلی ہیں کہ نہ افغانستان،نہ پارٹی۔…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ نے پہلے ٹی 20 کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ شروع ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں پانچ بیٹرز، دو اسپنرز، تین فاسٹ باؤلرز اور وکٹ کیپر شامل ہیں۔ بیٹر شان مسعود آج ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کررہے ہیں۔ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں۔ محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد اور خوشدل شاہ پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف،شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ بھی…
کراچی،کرک اگین رپورٹ File Photo ٹی 20 سیریز،انگلش ٹیم سے اسسٹنٹ کوچ کا واپس اپنے ملک جانے کا فیصلہ۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے مابین پہلے ٹی 20 میچ کے لئے نیشنل اسٹیڈیم، کے اطراف ابھی سے جوش وخروش دیکھنے میں آرہا ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کے اسسٹنٹ کوچ رچرڈ ڈاسن سیریز کے آغاز کے ساتھ ہی وطن واپس روانہ ہورہے ہیں۔ انگلش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ کو ہفتہ کے روز تکلیف ہوئی تھی،اس وقجہ سے ٹریننگ میں بھی نہیں آئے،اب وہ پاکستان بھی نہیں قیام کریں گے اور پہلے میچ کے اگلے روز یعنی بدھ 21 ستمبر کو واپس…
دبئی،کراچی :کرک اگین رپورٹ سری لنکا کے لیجنڈری کھلاڑی مہیلا جے وردھنے نے بابر اعظم کو اہم ترین نصیحت کردی،ساتھ میں وہ طریقے بھی بتادیئے ہیں جو ان کو واپس فارم میں کرسکتے ہیں ۔ آئی سی سی ریویو پروگرام میں سابق سری لنکن کپتان نے کہا ہے کہ بابر اعظم ایک اچھے کھلاڑی ہیں۔اس سے باہر نکل آئیں گے ۔وہ اپنے عروج ٹائم میں کپتانی اور بیٹنگ دونوں کا لطف لے رہے ہیں۔یہ آسان کام نہیں ہے۔ایشیا کپ ایک ایونٹ تھا،اوپر سے پاکستان اور بھارت مقابلہ کا دبائو ہوتا ہے۔دونوں نے مل کر بابر کو ضرور متاثر کیا…
دبئی،کرک اگین رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کرکٹ قوانین میں تبدیلیوں کی ایک بار پھر تفصیلی پریس ریلیز جاری کی ہے۔نئی باتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2022 سے ہوگا لیکن اس کا اعلان پہلے بھی ہوچکا ہے۔کرکا گین اس سے متعلق تفصیلات شائع کرچکا ہے۔آئی سی سی نے چونکہ ایک بار پھر اسے تازہ کیا ہے،اسلئے کہ یلم اکتوبر قریب ہے تو کرکٹ فینزکی دلچسپی کے لئے کرک اگین بھی اسے دہرارہا ہے۔ کرکٹ میں خاص تبدیلیاں پہلی تبدیلی یہ کی ہے کہ کیچ آئوٹ اب مطلق ہوگا،مطلب یہ ہے کہ نیا بیٹر اب سیدھا آکر پہلی بال فیس کرے…
موہالی،کرک اگین رپورٹ پاکستان،انگلینڈ سیریز کے آغاز کے دن بلکہ اس کے میچ کے شروع ہونے سے صرف 60 منٹ قبل ایشیا میں ایک اور بڑی سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے۔آج موہالی میں بھارت اور آسٹریلیا کی بڑی ٹیمیں 3 ٹی 20 میچزکی سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔یہ سیریز اور اس کی شیڈولنگ اپنی جگہ اس لئے بھی حیران کن ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ 25 روز کی دوری پر ہے،ایسے میں میزبان ملک اپنی کنڈیشنز پر پریکٹس کرنے کی بجائے اس کے الٹ کنڈیشنز اور وکٹوں پر میگا ایونٹ کی تیاری کے لئے پہنچی ہوئی ہے۔…
آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی مینز ورلڈٹی 20 کپ کے لئے نیوزی لینڈ کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔اس طرح بڑی ٹیموں میں سے آخری ٹیم نے مقررہ تاریخ سے 5 دن زیادہ لئے اور 20 ستمبر کو اپنے اسکواڈ کی رونمائی کی ہے۔پیس بائولر ایڈم ملن کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔وہ اس سے قبل ان فٹ تھے۔کیوی کوچ کے مطابق پیسر اب فٹ ہیں ۔ورلڈ ٹی 20 سے قبل پاکستان،بنگلہ دیش کے خلاف اپنی صلاحتیوں کو جانچیں گے۔ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل نیوزی لینڈ 2 ایشیائی ٹیموں کے ساتھ مل کر سہہ ملکی…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ کھلاڑیوں کا بھی میک اپ کرنا پڑا۔ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے قومی کرکٹرز نے جو شرٹ کا فوٹو شوٹ کیا،انگلینڈ سیریز کے لئے بھی یہی مقصد تھا،اس سے قبل کھلاڑیوں کی اسپیشل کٹنگ کی گئی،شاداب خان جیسے کھلاڑیوں کے لئے تو پورا میل اپ ٹائپ انتظام تھا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو کے مطابق کرکٹرز کو خاص طور پر تیار کیا گیا۔ویمنز کرکٹرز کی تو سمجھ میں آتی تھی لیکن مینز ورلڈکپ کے لئے بابر اعظم الیون بھی پیچھے نہیں رہے۔ پاکستان کی ورلڈ ٹی 20 کٹ میں کیا…