دبئی،کرک اگین رپورٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بڑی دھمکی،دبئی میں موجود ہیڈ کوارٹر میں بے چینی۔حکام نے اس کی حساسیت اور نقصان کا اندازالگالیا ہے۔معاملہ براڈ کاسٹرز کی جنگ کا ہے۔ایک نہیں،2 نہیں ایک ساتھ 4 بڑے براڈ کاسٹر نے آئی سی سی میڈیا رائٹس کی بولی کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی ہے۔ صاف طور پر ایسا لگتا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی بائیکاٹ کی دھمکی کہیں زیادہ سنگین ہے ،جتنی سوچ ممکن ہے۔بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے چار براڈکاسٹرز نے آئی سی سی کو الگ الگ خط لکھا ہے، مزے کی بات یہ ہے کہ آئی سی…
Author: CricAgain Desk
روٹردیم ،پی سی بی میڈیا ریلیز قومی اسکواڈ کا روٹرڈیم میں پہلا ٹریننگ سیشن۔ قومی کھلاڑیوں کی شنیڈیم کرکٹ گراؤنڈ میں تین گھنٹے تک مشقیں رہیں۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ تین شعبوں کی بھرپور پریکٹس کی۔ قومی اسکواڈ کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 16 دوسرا 18 اور تیسرا 21 اگست کو روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔
عمران عثمانی ایشیا کپ کا 12 واں ایڈیشن 2014 میں بنگلہ دیش میں ہوا۔ایسا مسلسل دوسری بار ہورہا تھا۔20 سال قبل پاکستان نے بنگلہ دیش ہی میں ایشیا کپ جیتا تھا۔اس بار پاکستان،بنگلہ دیش،بھارت اور سری لنکا کے ساتھ افغانستان نے اس میں شرکت کی۔یہ افغان ٹیم کا پہلا انٹرنیشنل ایونٹ بھی تھا۔5 ٹیموں کے ایونٹ کو رائونڈ رابن لیگ کے تحت کروایا گیا۔ دفاعی چیمپئن پاکستان تھا،اس نے ایونٹ میں رنگ جماکر رکھے۔2 ایسے میچز جیتے جو شائقین کو ہمیشہ یاد رہیں گے۔روایتی حریف بھارت کو تو سنسنی خیزمار پڑی۔دونوں میچز کے درست طور پر ہیرو بوم بوم آفریدی…
روٹرڈیم،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے یوم آزادی تقریب سے خطاب کیا ہے۔پاکستانی سفارتخانہ بھی میزبان تھا۔حکومت پاکستان کے مقامی افراد شریک تھے۔ روٹردیم میں موجود پاکستانی ٹیم،سپورٹنگ اسٹاف و دیگر ممبران کے ساتھ مقامی افراد بھی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر پاکستانی کپتان نے خطاب کیا۔ بابر اعظم نے 75 ویں سالگرہ کے حوالہ سے پاکستان کی آزادی پر اپنے خیالات پیش کئے۔تمام کرکٹرز شریک تھے۔ یوم آزادی کے حوالہ سے تمام کھلاڑیوں نے اسی مناسبت سے لباس زیب تن کررکھے تھے۔ بابر اعظم نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی یہ ہے…
کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو جنوبی افریقا ٹی 20 لیگ میں بطور مینٹور خدمات سرانجام دہنے سے روک دیا ہے،ساتھ میں کہا ہے کہ ایسی صورت میں پھر وہ بھارتی بورڈ کے لئے مینٹور کی خدمات سرانجام نہیں دے سکیں گے۔بھارتی بورڈ نے اگلے سال کے شروع میں شیڈول ٹی 20 لیگ کے لئے کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو اجازت دینے سے انکارکیا ہے۔ آسٹریلیا کے لیجنڈری کھلاڑی اور کمنٹیٹر این چیپل نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں کمنٹری بکس سے بھی ریٹائرمنٹ لے لوں،…
لاہور،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر لاہور میں یوم آزادی کے حوالہ سے فلیگ تقریب ہوئی،اس میں قومی پرچم بلند کیا گیا،ملکی سلامتی کے لئے دعائیں ہوئیں،پی سی بی اسٹاف ،حکام شریک تھے۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں تقریب،بابر اعظم کو مبارکباد۔پی سی بی کی بابر اعظم ودیگر کو مبارکباد۔ْپاکستان کرکٹ بورڈ نے ملکی سول ایوارڈز کے لئے نامزد ہونے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے،اپنے ایک پیغام میں پی سی بی نے کہا ہے کہ بلائنڈ کرکٹر مسعود جان،قومی کپتان بابر اعظم،ویمنز ٹیم کپتان بسمعہ معروف کو 75 ویں یوم آزادی پرسول ایوارڈز کی نامزدگی…
کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی 75 ویں یوم آزادی کو یاد رکھا۔نیدر لینڈز میں قومی امور کی ادائیگی کے لئے موجود بابر اعظم نے 14 اگست کی رات کو سوشل میڈیا ٹوئٹر پر ایک شاندار تصویر شیئر کی،مثالی پیغام لکھا ہے۔ بابر اعظم لکھتے ہیں کہ چاند کو شاید اور بھی رفعت کی تمنا تھی اسی لئے میرے پرچم پہ اتر آیا۔ اس کے ساتھ ہی بابر اعظم نے لکھا ہے کہ اس ہلال اور ستارے کی ہماری شناخت کو کبھی مٹنے نہ دینا۔ اس یوم آزادی کو مناتے ہوئے ایسے باعزت اور…
اسلام آباد،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ستارہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ہفتہ کو حکومت پاکستان نے مختلف شعبہ ہائے جات سے اہم شخصیات کی منظوری دی،مختلف ایوارڈز پانے والوں میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ ویسے لسٹ خاصی حد تک مزاحیہ سی ہے،یہاں چونکہ کرکٹ کے حوالہ سے بات ہوگی تو پاکستانی کپتان کم عمری میں اعزاز پاگئے۔ پاکستان کے خلاف سیریز،نیدرلینڈز ٹیم کا اعلان،پاکستانی بھی شامل بابر اعظم اس وقت آئی سی سی کے 3 فارمیٹس میں سے 2 میں نمبر ون ہیں،تیسرے میں…
نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ بھارت کی لیجنڈز لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے دروازے بند ہوگئے ہیں،گزشتہ سال مسقط میں ہونے والی لیگ میں شعیب اختر،مصباح وغیرہ شریک ہوئے تھے۔ بھارت اس بار یہ سیریز اپنے ملک لے گیا،75 ویں آزادی کا نام دیا۔6 ٹیمیں کیں،ساتھ میں اعلان کیا کہ پاکستانی پلیئرز ڈرافٹ میں شامل ہیں۔ ہفتہ کو بھارتی کرکٹ بورڈ آفیشل نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی شریک نہیں ہوگا،ویزا مسائل ہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ ادھر پاکستان سے بھی کسی کو جانے کی جرات ہوئی ،نہ اجازت کا سوال تھا۔موجودہ حالات بہت سخت چل…
روٹردیم،کرک اگین رپورٹ نیدر لینڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے لئے اپنے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔38 سالہ وکٹ کیپر کو 3 سال بعد ٹیم میں واپس لائے گئے ہیں۔نیدر لینڈ کا کمال دیکھیں کہ یہ سیریز پہلے سے طے شدہ تھی،ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ تھی،اس کے باوجود اس کے 7 کھلاڑی انگلینڈ میں لیگ کرکٹ وغیرہ کھیل رہے ہیں،انہیں واپس نہیں بلایا گیا۔ٹیم میں 2 ایسے کھلاڑی شامل ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے۔اب وہ پاکستان کے خلاف ایکشن میں ہونگے۔ وکٹ کیپر بلے باز ویسلے بیریسی روٹرڈیم میں شروع ہونے والی…
لاہور،کراچی،سڈنی:کرک اگین رپورٹ Twitter Image پاکستان کرکٹ بورڈ کا ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور بھی قومی رنگوں میں ناگیا،پرچم کی مناسبت سے کی گئی لائٹنگ میں سب رنگ نمایاں تھے،ہیڈ کوارٹر کا مرکزی گیٹ 75 ویں یوم آزدی کی لائٹس میں نہارہا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے قوم کو یوم آزادی پر مبارکباد دی ہے،اپنی شاندار تصویر کے ساتھ انہوں نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کو شاندار الفاظ مین یاد کیا ہے۔ آئی پی ایل،راس ٹیلر پر تھپڑوں کی بارش،پاکستانی کھلاڑیوں کے لئے سکھ ادھر موجودہ آل رائونڈر حسن علی نے بھی یارکرکیا…
کرک اگین رپورٹ شعیب ملک بازی لے گئے،آزادی مبارک۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے پاکستان میں رات کے12 بجے سے قبل یوم آزادی کی مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا ٹوئٹر پر شعیب ملک نے لکھا ہے کہ یہ دن ہمیں اس آزادی کی یاد کرواتا ہے جو ہہت جدوجہد اور وربانی کے بعد حاصل کی گئی ہے۔قوم کو آزادی کی 75 ویں سالگرہ مبارک ہو۔پاکستان زندہ آباد،پاکستان پائندہ آباد ۔ ایشیا کپ 2022،جوا کمپنی سے الجھے شکیب الحسن بنگلہ دیش کے کپتان،ٹیم کا اعلان پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے میسج کو بڑی تعداد میں پسند کیا گیا ہے۔وہ…