Author: admin

لندن،کرک اگین رپورٹ لارڈز میں پل پل بدلتا کھیل۔دوسرے روز انگلینڈ سے لارڈز روٹھ گیا۔نیوزی لینڈ نے وہاں سے اٹھان پکڑلی ہے،جہاں انگلش کھلاڑی سوچ ہی نہیں سکتے تھے۔کھیل کے دوسرے روز کیوی ٹیم ٹاپ پر آگئی ہے۔میزبان ٹیم ہوم آف کرکٹ،ہوم آف انگلینڈ میں شکست کے قریب جارہی ہے۔ جمعہ کو لارڈز میں جمعرات سے الٹ ہوگیا۔انگلش بائولرز جنہوں نے پہلی اننگ میں کیویز کے پر دبوچے تھے،اس کے بیٹرزپھر خود کیویز کے بچھائے جال میں آگئے۔دوسرے روز اس کی باقی ماندہ 3 وکٹیں اسکور میں صرف 25 رنزکا اضافہ کرسکیں۔پوری ٹیم 141 رنزپر آئوٹ ہوئی۔اس طرح اس نے…

Read More

لندن،دبئی:کرکا گین رپورٹ آئی سی سی نے ایک بار پھر انگلینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل دے دیا ہے۔2023 کے جون میں فائنل شیڈول ہے،ایک بار پھر قرعہ فال لارڈز کے نام نکلے گا۔اس لئے کہ آئی سی سی کی یہی خواہش ہے۔اس سے قبل پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی میزبانی  لارڈز کے لئے تھی،یہ الگ بات ہے کہ کووڈ19 کی وجہ سے یہ ایجز بول سائوتھمپٹن میں منتقل ہوگیا تھا۔ پاکستانی ٹیم کا پریکٹس میچ،رضوان کا چتشور پجارا کے حوالہ سے انکشاف آئی سی سی چیئرمین جارج بارکلے نے کہا ہے کہ لارڈز ایک تاریخی وینیو…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ دونوں طرف کے کھلاڑی پاک،بھارت سیریز کے حامی،رضوان،بابر کا چیف سلیکٹرکو انکار۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت،دونوں ٹیموں کے کھلاڑی دل سے یہ چاہتے ہیں کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف تسلسل کے ساتھ کھیلیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کائونٹی کرکٹ کے دوران بھارتی کرکٹر چتشور پجارا کے ساتھ سسیکس کا ئونٹی کے لئے کھلنے کا اتفاق ہوا،اس پر ہماری بات بھی ہوئی،میں نے ان سے بات کرکے محسوس کیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں کھیلنا…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ Image by PCB پاکستانی کرکٹ ٹیم آج لاہور میں پریکٹس میچ کھیل رہی ہے۔ایل سی سی اے میں کھلاڑیوں کو 2 ٹیموں میں تقسیم کرکے پریکٹس میچ کروایاجارہا ہے۔اس سے قبل کھلاڑیوں  نے پریکٹس کی ،وارم اپ کیا۔ٹریننگ کی،اس کے ساتھ مختلف ایکسرسائز کیں۔ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ انگلش کائوٹی میں مختصرکھیلنے کا اچھا تجربہ رہا ہے۔رضوان نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کھلاڑی چتشور پجارا کے ساتھ کھیلنے کا اچھا تجربہ ہوا،ان سے کچھ سیکھنے کا موقع ملا،گیم پر ان کی توجہ،اسٹائل اور اننگ پر…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیت لی۔یہ اس لئے بھی اہم ہے کہ آئی سی سی چیمپئن شپ ٹیبل میں معاون بنے گی۔ کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 73 رنزسےکامیابی سمیٹ لی۔اس طرح ابھی ایک میچ باقی ہے ۔ گرین شرٹس نے 2 وکٹ پر 253 رنز بنائے۔سدرہ امین نے 123 رنز بنائے۔منیبہ نے 56 کی اننگ کھیلی۔دونوں نے 156 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی۔ اس دوران سدرہ نے 123 کی جو اننگ کھیلی وہ ملک کی دوسری ٹاپ انفرادی اننگ ہے۔اسی طرح کپتان بسمعہ…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ لیں جی،انگلینڈ کے پائوں سے لارڈز پہلی اننگ کی حد تک نکل گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں بڑی برتری کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے۔ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے روز ابتدا ہی میں باقی ماندہ 3 وکٹیں اسکور میں 25 رنز کا اضافہ کرپائیں۔یوں انگلش اننگ 141 پر تمام ہوئی ۔اس کے باوجود اسے بلیک کیپس پر 9 رنز کی سبقت ملی۔ٹم سائوتھی نے 55 رنز دے کر 4 اور ٹرینٹ بولٹ نے 21 اسکور کے ساتھ 3 آئوٹ کئے۔ کیوی ٹیم کی دوسری اننگ کی کہانی بھی مختلف…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ Twitter Image پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 254 رنز کابڑا ہدف دے دے،اوپننگ شراکت میں نیا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔کراچی میں جاری سیریز کے دوسرے ایک روزہ میچ میں گرین کیپس نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔مہمان بائولرز مکمل طور پر بے اثر رہیں۔ وسیم اکرم 56 سال کے ہوگئے،ان کے کپتان پر بغاوت،غداری کے الزامات اوپنرز سدرہ امین اور منیبہ علی نے36 ویں اوور تک 158 رنزکی اوپننگ شراکت قائم کی جو پاکستان ویمنز کرکٹ کا نیاریکارڈ بھی ہے۔منیبہ علی اس موقع پر 100 بالز کھیل کر 56 کے انفرادی…

Read More

لاہور، 3 جون 2022،پی سی بی میڈیا ریلیز پاک ویسٹ انڈیز سیریز،ٹکٹوں کے حوالہ سے کرک اگین خبر سچ،کمنٹیٹرز کااعلان۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ ٹکٹیں بک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے سمیت ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس پر دستیاب…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ کپتان کا وسیم اکرم 56 سال کا ہوگیا۔پاکستان کے سوئنگ سلطان وسیم اکرم آج 3 جون کو اپنی 56 ویں سالگرہ منارہے ہیں۔لیفٹ ہینڈ پیسر کو کرکٹ کی ممتاز شخصیات نے رات بجتے،تاریخ بدلتے ہی کرکٹ کے سلطان کو مبارکباد دینی شروع کردی ہے۔ سابق پاکستان کرکٹ کپتان وسیم اکرم 3 جون 1966 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔جنوری 1985 سے  جنوری 2002 تک ٹیسٹ میچز کھیلے۔23 نومبر 1984 سے مارچ 2003 تک ایک روزہ کرکٹ کیریئر رہا۔414ٹیسٹ وکٹ اور 502 ایک روزہ وکٹیں ان کی پروفائل کا حصہ ہیں۔ پاکستان کی متعدد فتوحات میں وسیم اکرم کا…

Read More

ملتان،کرک اگین رپورٹ جون کی گرمی،جنوبی پنجاب کرکٹ فینز کا جنون،دونوں ٹکراگئے ہیں تو سوال یہ ہے کہ کیا ہوگا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے ون ڈے میچزکے لئے فینز کا وہ جوش وخروش دکھائی دے گا جو یہاں کا خاصہ ہے۔عام خیال یہی ہے کہ دیگر وینیوز کی نسبت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائی بڑی تعداد میں آئیں گے لیکن ہائوس فل منظر سورج کے غروب ہونے کے بعد ہی دیکھنے کو ملے گا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،ایک روزہ ریکارڈز،گرمی اور آم کے موسم میں پہلی بار میچز پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹکٹوں کی فروخت کے لئے پیٹرن ترتیب دے…

Read More

کرک اگین رپورٹ بھارتی کھلاڑی صرف محبت،پاکستانی صرف کرکٹ کے ساتھ۔بھارتی کھلاڑی کے ایل راہول نے محبت کے نام پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں،ان میں متعدد عکس ہیں،ساتھ میں انہوں نے صرف اتنا لکھا ہے کہ صرف محبت ادھر پاکستانی کھلاڑی دل وجان سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کی تیاری میں لگے ہیں۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کیمپ میں زورو شور سے تیاری جاری ہے،کائونٹی پلیئرز بھی واپس آگئے ہیں،جیسے ورلڈکپ معرکہ ہو،یہاں صرف ایک ہی نعرہ بنتا ہے صرف کرکٹ ویسے ویسٹ انڈیز نے نیدر لینڈ میں دوسرا ایک روزہ میچ بھی جیت لیا ہے،اس طرح…

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ لارڈز میں ڈرامہ،زخمی کیویزبھپر گئے،انگلش ٹیم کا جلوس نکال دیا۔کمال ہوگیا،ہاتھ ہوگیا،جو دکھائی دیا،وہ دھوکا۔جوہونا تھا،وہ ہونا شروع ہوگیا۔لارڈز ٹیسٹ کے پہلے روز ڈرامائی موڑ،انگلش ٹیم آدھے روز سے زیادہ حاوی رہنے کے بعد آخری سیشن میں بدحواس ہوگئی۔انگلش بیٹرز ایک دوسرے کی شکل دیکھنے لگے ،کہ کون تھا وہ،جس نے ہاتھ کردیا۔ لارڈز ٹیسٹ،پہلے ہی سیشن میں کیویزجکڑے گئے،6 آئوٹ جمعرات کو لارڈز میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا بظاہر غلط فیصلہ کیا،لنچ تک اس کی 6 وکٹیں صرف 39 پر پویلین لوٹ گئی تھیں،اس کے بعد آل رائونڈر گرینڈ ڈی ہوم کی…

Read More