ملتان،کرک اگین رپورٹ شرجیل کابیٹ چل پڑا،نیشنل ٹوئنٹی 20 کی پہلی سنچری داغ دی۔ ،نیشنل ٹوئنٹی20 کا22 واں میچ سندھ کے شرجیل کے نام رہاانہوں نے 159 کاہدف آسان بنادیا، ۔اس سے قبل بیٹنگ کرتے ہوئے بلوچستان کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 158 رنزکا مجموعہ تشکیل دیا، اننگز کی خاص بات عبدالواحد بنگل زائی کی نصف سنچری تھی انہوں نے 67رنز کی اننگز سجائی جس میں چار چوکے چار چھکے شامل تھے،شان مسعود نے 2 چوکوں کی مدد سے 25رنزبنائےحسیب اللہ نے 15اور حارث سہیل نے18رنز بنائے ،حسین طلعت 19رنز کے ساتھ نمایاں رہے سہیل…
Author: CricAgain Desk
عمران عثمانی کا خصوصی تجزیہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں شان مسعود کی واپسی،ایک اور سابق کپتان کو سلیکٹ کروانے کی کوششیں تیز ہوگئی ہیں لیکن اس حوالہ سے کرک اگین اتفاق نہیں کرتا ہے،اس لئے کہ اس وقت قومی ٹیم میں شرکت کا مطلب ورلڈ ٹی 20 میں ممکنہ شرکت ہوسکتی ہے۔ سب سے پہلے آپ کے ریکارڈ کے لئے کرک اگین اپنی 31 اگست 2022 کی خبر کا حوالہ بھی دے گا،ساتھ میں اس نیوز کا ایک حصہ دوبارہ کاپی کرے گا۔ آج ایک ون ڈے،قومی ٹی 20 کے 2 میچز،شان مسعود پاکستانی ٹیم، میں واپس ایشیا کپ میں…
برمنگھم،کرک اگین رپورٹ پاکستان کی محدود اوورز کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے لازمی جزو سمجھے جانے،ان دنوں ٹیسٹ میں بھی جگہ بنانے والے اوپنر امام الحق بھاری پیسر کے ہاتھ چڑھ گئے۔سب اسٹائل،اسٹروکس اور کلاس بھول گئے۔اننگ معمولی اسکور پر تمام ہوئی۔یہ قصہ کیا ہوا۔ انگلینڈ میں پاکستان کے کچھ کھلاڑی سال کے آخری میچز کے لئے کائونٹی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔لیفٹ ہینڈ اوپنر امام الحق سمرسیٹ کائونٹی کی نمائندگی کررہے ہیں۔پہلے میچ کی دوسری اننگ میں انہوں نے 90 رنزبنائے تھے لیکن آج سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے بئے رائونڈ کا پہلا دن تھا۔جو سمرسیٹ پر بھی…
دبئی،کراچی،لاہور:کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ کی ناکام مہم کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی ہوگئی ہے۔پوری ٹیم واپس نہیں آئی ہے۔پی سی بی کے مطابق بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ متعدد پلیئرز پاکستان اترے ہیں۔دیکھنے کی بات یہ ہے کہ کھلاڑی پرسکون تھے،کسی کے چہرے پر کوئی پریشانی یا ایسی شکست کے آثار نہیں تھے جو 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں انہوں نے اپنے ماتھے کا جھومر بنائی تھی۔شاداب خان کا چہرہ تھوڑا اترا تھا۔ اتوارکو ایشیا کپ 2022 فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلہ میں 23 اسکور سے شکست دی تھی۔سری…
لندن،کرک اگین رپورٹ Getty images انگلینڈ فاتح،اوول ٹیسٹ ٹی 20 جیسا پروٹیز سیریز بھی ہارگئے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کو فائدہ ہوسکتا۔ کرک اگین نے کل کے کھیل کے بعد بھی لکھ دیا تھا کہ انگلینڈ اوول ٹیسٹ کے گیا۔آج مجموعی طور پر کھیل کی 5 ویں صبح ،ویسے عملی طور پر تیسری صبح 130 رنز کے لئے مزید 33 رنز بھی بن گئے۔پروٹیز کو ایک وکٹ ملی۔انگلینڈ 9 وکٹ سے فتحیاب ہوگیا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جنوبی افریقا اب 60 فیصد پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔آسٹریلیا کا پہلا نمبر ہوگیا ہے۔ جنوبی…
دبئی،کرک اگین رپورٹ نئی تاریخ رقم،زمبابوے کا کھلاڑی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ بن گیا۔ آئی سی سی نے اگست 2022کا ونر خوش قسمت بتادیا۔سامنے نیوزی لینڈ کے آل رائونڈر مچل سینٹر ،انگلش ٹیسٹ کپتان بین سٹوکس تھے،ہار گئے۔ پاکستانی نژاد زمبابوے کے کرکٹر سکندر رضا اگست کے آئی سی سی پلیئر بیسٹ پلیئر بن گئے۔زمبابوے کے لئے وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ سکندر رضا نے اگست کے ماہ میں بنگلہ دیش کے خلاف مسلسل 3 سنچریز اسکور کی تھیں ۔ٹیم تاریخی سیریز بھی جیتی تھی۔
کابل،دبئی،کرک اگین رپورٹ پاکستان کے ایشیا کپ فائنل ہارنے پر افغانستان میں جشن،لوگ 12 بجے کے بعد تک سٹرکوں پر رہے،بعض نے ڈانس بھی کیا۔پاکستان کی ناکامی پر سری لنکا کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کابل اور اس سے متصل شہروں سے کئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں جہاں جہاں افغانی آباد ہیں،انہوں نے سری لنکا کے ایشین چیمپئن بننے پر جشن منایا ہے اور کہا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں کہ سری لنکا جیتا اور پاکستان ہارا ہے۔ دبئی،رمیز راجہ بھارتی صحافی سے الجھ گئے،عوام کا سنتے ہی بھڑک اٹھے…
دبئی،کرک اگین رپورٹ ٹیم بن کر جیتا جاسکتا ہے،سری لنکا کی ٹیم کی جتنی بھی تعریف کی جائے ،کم ہوگی،پاکستان کی طرح وہ ایک 2 پر انحصار نہیں کرتے،پھر ہاسارنگا اور راجا نے جس تیزی سے 58 پر 5 وکٹ گرنے کے بعد جیسے یہ کھیلے ہیں،اس کی تعریف بنتی ہے۔ پاکستان کے سابق کپتان،سابق چیف سلیکٹرانضمام الحق کہتے ہیں کہ پھر سری لنکن بائولرز ہوم ورک کرکے آتے ہیں،یہ بڑی بات ہے۔پاکستان نے یہ ٹورنامنٹ اچھا نہیں کھیلا،بہت اچھا نہیں کھیلے۔پاکستانی بائولنگ میں 58 پر 5 آئوٹ کرکے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا گیا۔بیٹرز میں رضوان کے سواکسی بیٹر نے…
دبئی،کرک اگین رپورٹ دبئی،رمیز راجہ بھارتی صحافی سے الجھ گئے،عوام کا سنتے ہی بھڑک اٹھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ پاکستان کی شکست کے بعد بھارتی صحافی کے ساتھ بحث میں ہیڈ لائنز بن گئے،رمیز راجہ کے تیکھے جوابات نے میڈیا کو بریکنگ نیوز دے دی ہے۔چرچا عوام کا تھا،پی سی بی چیئرمین لفظ عوام پر بھڑک اٹھے ہیں۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کی شکست کے بعد گرائونڈ سے باہر آتے آدھی رات کو متعدد صحافیوں نے رمیز راجہ کو گھیرلیا،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب 6 بالز پر 38 رنز رہ گئے تو…
دبئی،کولمبو:کرک اگین رپورٹ پاکستانی ٹیم ٹکڑیوں میں وطن واپس،سری لنکن فینز روڈز پر۔ایشیا کپ فائنل میں شکست پرپاکستانی فینز میں غصہ ہے تو سری لنکا میں جشن ہے،خراب ملکی حالات کے باوجود لنکن عوام اپنے ملک میں جشن منانے باہر نکل آئی،دبئی کی سڑکوں پر بھی یہی سب کچھ تھا،ادھر پاکستانی کیمپ میں سناٹا رہا۔ سری لنکا ایشین چیمپئن،پاکستان بری طرح ناکام،کرک اگین کے دونوں تجزیے سچ قومی اسکواڈ کل وطن واپس روانہ ہوگا۔ٹیم منیجر منصور رانا اور کپتان بابر اعظم سمیت قومی اسکواڈ کل رات گئے لاہور پہنچے گا۔ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق پیر اور منگل کی درمیانی شب دبئی…
لندن،کرک اگین رپورٹ اوول میں کرکٹ کرنٹ،انگلینڈ 2 دن ہی میں فتح کے نزدیک،پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کا فائدہ۔نیا ڈرامہ،نیا انجام۔انگلینڈ نے اوول ٹیسٹ قریب 2 دن ہی میں جیت لیا،یا ٰوں کہہ لیں کہ 2 روز میں فیصلہ کرلیا،تیسری صبح شاید ایک گھنٹہ بھی نہ لگے۔ بارش کے سبب پہلا روز ضائع ہونے،ملکہ برطانیہ کی رحلت کے باعث دوسرا دن منسوخ ہونے کے بعد آفیشل میچ 3 دن کا رہ گیا تھا لیکن وہ بھی بہت زیادہ وقت یوں ہوا کہ کل پہلے روز 17 وکٹیں گرنے کے بعد آج مزید 13 وکٹیں اڑگئیں،یوں 3 اننگز مکمل ہوگئی ہیں،چوتھی…
دبئی،کرک اگین رپورٹ سری لنکا نے پاکستان کو روند دیا،ایشیا کپ 2022 کاٹائٹل جیت لیا،مجموعی طور پر چھٹا ایونٹ جیتا،پاکستان کے لئے تیسرے ایشیا کپ ٹرافی اٹھانے کا خواب پھر خواب ہی رہا۔فائنل میں یکطرفہ مقابلہ رہا،پاکستانی بیٹنگ لائن فنا ہوگئی۔سری لنکا کے 170 رنزکے قابل عبور ہدف کے تعاقب مین ایک بار پھرپٹ گئی۔سری لنکا نے دبئی مین فائنل میں 23 رنزسے جیت کے ساتھ ایشین چیمپئن بننے کا اعزازحاصل کیا،اس کے ساتھ ہی کرک اگین کی پیش گوئییاں درست ثابت ہوئیں۔ہفتہ کے روز ایشیا کپ فائنلز کی تاریخ کے حوالہ سے ثابت کیا تھا کہ یہ ایونٹ پاکستان…