برمنگھم،کرک اگین رپورٹ شاہین ایکسپریس برمنگھم میں سپیڈ پکڑگئی،بائولنگ میں پہلی بار کاٹ۔ایج باسٹن میں شاہین شاہ آفریدی کا اصل رنگ،3 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم ناٹنگھم شائر کی ضروری جیت میں اہم کردار اداکیا۔ ٹی 20 بلاسٹ کے ایک میچ میں فاتح ٹیم نے3 وکٹ پر 214 اسکور کئے۔جائے کلارک نے 87 اور کولن منرو نے 89 رنزبنائے۔ جواب میں میزبان برمنگھم بیئرز نے ڈٹ کرمقابلہ کیا۔سام ہن نے 52 بالز پر 97 رنزکی ناقابل شکست اننگ کے ساتھ آخر تک مقابلہ کیا لیکن ٹیم 9 وکٹ پر 203 رنزتک گئی ۔شاہین نے 39 رنز دے کر 3 وکٹیں…
Author: admin
کرک اگین رپورٹ حسن اتفاق،کرکٹ کے 2 سپراسٹارز2 مختلف ممالک میں فٹبالرز کے ساتھ۔دنیائے کرکٹ کے 2 مستند نام ،ایک دوسرے کے مخالف،ایک دوسرے کا احترام کرنے والے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کے لئے عجب حسن اتفاق۔ایک ہی روز 2 بڑے لیکن مختلف ممالک میں فٹبال یا فٹبالرز کے ساتھ پائے گئے۔یہ کمال اتفاق ہے،اس لئے بھی کہ دونوں کلاسیکل بیٹرز ہیں۔دونوں کا کرکٹ دنیا میں بڑا احترام ہے۔ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ان دنوں امریکا میں ہیں۔ہارورڈ یونیورسٹی اینڈ سکول میں 4 روزہ پروگرام میں شریک ہیں۔اسی سلسلہ میں انہیں ایک معروف فٹبال کلب کے معروف کپتان…
لندن،کرک اگین رپورٹ وارنر کی ریٹائرمنٹ خواہش مشروط ہوگئی،حسن اور شاہین کا مقابلہ،لارڈز میں ریکارڈ،متعدد خبریں۔آئرلینڈ نے ہوم آف کرکٹ میں کچھ بہتر پرفارم کردیا۔انگلینڈ کےخلاف دوسری اننگ میں 362 رنزکا بڑا ٹوٹل سیٹ کیا۔نتیجہ میں 352 رنزکی برتری دورکی اور اننگ کی شکست سے اپنے آپ کو بچالیا۔ڈبل سنچری بنانے والے اولی پوپ پلیئرآف دی میچ قرار پائے۔ڈیبیو کرنے والے انگلش بائولر جوش ٹونگو نے66 رنزکے عوض اننگ میں 5 وکٹیں لیں۔انگلش کپتان بین سٹوکس دونوں اننگ میں بائولنگ کرنے نہیں آئے۔اتفاق سے دونوں اننگز میں بیٹنگ بھی نہیں کی۔یوں وہ ٹیسٹ تاریخ میں بناکچھ کئے ٹیسٹ جیتنے والے…
کولمبو،نئی دہلی:کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ کی میزبانی کے تناظر میں سری لنکن بورڈ پر ناراض ہے اور اس نےاس کیپاکستان سری لنکا سے ناراض،بڑی پیشکش ٹھکرادی۔ ملک میں ون ڈے کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہو گئے ہیں جب نجم سیٹھی کے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل کے مطابق پاکستان میں چار میچوں کے بجائے پورے ایشیا کپ کی میزبانی کی پیشکش سری لنکا کی جانب سےکی گئی تھی۔ دونوں بورڈز…
ناٹنگھم،کرک اگین رپورٹ ٹی20 بلاسٹ،شاہین کے 4 چھکے،بائولنگ میں کیا بنی،نسیم شاہ بہترہوکر بھی ناکام۔شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم کو ایک اور شکست۔لیفٹ ہینڈ پاکستانی پیسر ٹی 20 بلاسٹ میں تاحال بلاسٹ نہیں ہوسکے ہیں۔وورسٹر شائر نے شاہین کی ٹیم ناٹنگھم شائر کے خلاف 5 وکٹ پر226 رنزبنائے،شاہین نے 4 اوورز میں 45 رنزکی مارکھائی،ایک وکٹ ملی،پیسر حسب سابق شروع کے اوورز میں ناکام ہی رہے۔جواب میں ناٹنگھم شائر10 بالز قبل صرف 170 پر ڈھیرہوگئی۔ایلکس ہیلز نے 71 رنزبنائے تو شاہین شاہ آفریدی نے 11 بالز پر 4 چھکوں کی مدد سے 29 کی اننگ کھیلی لیکن ٹیم 56 رنزسے…
ورلڈکپ کہانی سے عمران عثمانی،چوتھی قسط ورلڈکپ کہانی یہ ہے کہ پاکستان بھارت جائے گا،چیمپئن بننے کے 2 اشارے۔ورلڈکپ کا سال ہے۔پاکستان اور بھارت میں جنگی ماحول سے بڑا تنائو ہے۔بھارت کی جانب سے نہایت سختی ہے۔آئی سی سی فنانس ماڈل کا جو 38 فیصد اکیلا لے جائے۔آئی پیایل کی مدد سے اس کا راج ہو،گلوبل باڈی جس کی باندی ہو،ایسے میں اس نے اپنے روایتی حریف پاکستان سے کچھ ایسا ہی سلوک رکھنا ہوگا،جو رکھا ہوا ہے۔ایشیا کپ کا جھگڑا چل رہے ہے،اس کے فیصلے سے ورلڈکپ کے لئے پاکستان نے اپنا فیصلہ کرنا ہے۔کہانیاں اور…
ہمبنٹوٹا،کرک اگین رپورٹ ورلڈکپ سے پہلےمیگاایونٹ جتنا اپ سیٹ،سری لنکاافغانستان سے ہارگیا۔ورلڈکپ کے سال،ورلڈکپ سے قبل ورلڈ کپ جتنا بڑا اپ سیٹ۔سابق عالمی چیمپئن سری لنکا کو افغانستان کے ہاتھوں بڑی شکست ہوگئی ہے۔ابھی تو راشد خان بھی فٹ نہ تھے۔ابھی تو افغانستان کی ٹاپ الیون میدان میں نہ تھی۔ دورہ سری لنکا میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں ہمبنٹوٹا میں افغانستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔مہمان ٹیم نے269 رنزکا ہدف 19 گیندیں قبل عبور کیا۔ابراہیم زردان یوں بدقسمت رہے کہ نروس نائنٹیزکا شکار ہوگئے اور 98 پر گئے۔رحمت شاہ نے 55رنزکی اننگ…
مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کیلئے انگلینڈ میں صف بندی ہورہی ہے۔بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں 7 جون سے اوول میں کھیلیں گی لیکن اس سے پہلے معروف جوڑی نے فٹبال کی محفل کو چارچاند لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوہلی اور انوشکا فٹبال فائنل میں شریک۔کرکٹ کی جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے فٹبال میچ کے لئے مانچسٹر کا رخ کرلیا ہے۔ایف اے کپ کا فائنل کل کھیلاجائے گا،مانچسٹر سٹی اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے درمیان ٹائٹل کی جنگ ہوگی۔ کوہلی اور شرما کو فائنل دیکھنے کی خصوصی دعوت ملی ہے ،انہوں نے اسے قبول کرلیا…
کراچی2 جون، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز چیلنجرز نے پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے چھٹے اور آخری لیگ میچ میں ڈائنامائٹس کو 7 رنز سے شکست دیدی۔یہ اس ٹورنامنٹ میں ڈائنامائٹس کی پہلی شکست ہے جبکہ چیلنجرز نے اپنا دوسرا میچ جیتا ہے۔اس نے گزشتہ میچ میں بلاسٹرز کو شکست دی تھی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 4 جون کو ڈائنامائٹس اور چیلنجرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کپ ویمنز ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ،فائنلسٹ ٹیمیں فائنل۔جمعہ کے روز اسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے گئے آخری لیگ میچ میں ڈائنامائٹس کی کپتان سدرہ امین نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ…
لاہور 2 جون، 2023،پی سی بی میڈیا ریلیز دورہ سری لنکا کے لئے پی سی بی کا بڑا اہم اعلان۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اسی ماہ قومی کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اسپن اور فاسٹ بولنگ کے علیحدہ علیحدہ کیمپس کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔اسپن بولنگ کیمپ 10 سے 15جون تک منعقد ہوگا جبکہ فاسٹ بولنگ کیمپ کا انعقاد 16 سے 21 جون تک کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تیرہ اسپنرز اور گیارہ فاسٹ بولرز کو ان کیمپس میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ 14 بیٹرز بھی کیمپ میں بلائے گئے…
نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ ایشیا کپ اور ورلڈکپ فیصلہ کادن آگیا،بھارت کا ایک اور دھماکا،چیمپئنز ٹرافی نشانہ پر۔ایشیا کپ کی قسمت کا فیصلہ تو اگلے ہفتہ ہوگا لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے مزید ایک اور وار کرنے کا پلان کرلیا ہے۔یہاں فی الوقت ایشیا کپ اور ورلڈکپ کے ایشوز کھڑے ہیں لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ ایک اوردھماکا کرنے جارہاہے۔چیمپئنز ٹرافی 2025کوبھی پاکستان سے باہر منتقل کروانے کا پلان بنالیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور دنیائے کرکٹ کیلئے ایک بڑی کرکٹ بریکنگ نیوز ہوگی،اس لئے کہ دونوں ممالک پاکستان اور بھارت اس وقت ایشیا کپ اور ورلڈکپ 2023 کے لئے سرگرم…
لندن،کرک اگین رپورٹ ٹی 20 بلاسٹ،شاداب خان ہیرو بن کر ہوئے زیرو،باقی کہاں،آج ون ڈے انٹرنیشنل میچ۔ٹی 20 بلاسٹ میں شاداب خان کی واپسی۔بائولنگ کے ساتھ کام دکھایا لیکن بیٹنگ میں صفر پر گئے۔ہوو میں ایسیکس نے 7 وکٹ پر163 اسکور بنائے۔شاداب خان نے 4 اوورز میں 28 رنز دے کر سب سےزیادہ 3 وکٹیں لیں ۔جواب میں ان کی ٹیم سسیکس کی بیٹنگ ناکام ہوئی۔شاداب خان پہلی بال پر صفر پر گئے۔جواب میں سسیکس ٹیم 138 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔یوں ایسیکس نے25 رنز سے میچ جیت لیا۔ ایک اور میچ میں سنسنی خیزمقابلہ کے بعد ڈربی شائر نے لیسٹر شائر…