راولپنڈی ،کرک اگین رپورٹ بارش سے ٹاس میں تاخیر،قلندرز کا ٹیبل کھاتہ ایسے کھلا بھی تو نقصان دہ ہوگا بارش کے باعث راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 9 کا میچ متاثر ہونا شروع ۔ پنڈی میں بارش کے سبب ٹاس میں تاخیر ہے۔ آج لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر زیرو کے ساتھ موجود قلندرز جیت کے ساتھ تو کھاتہ نہ کھول سکی۔سوال یہ ہے کہ کیا بارش اسے ایک پوائنٹ دلادے گی اگر ایسا ہوا بھی تو قلندرز کے پی ایس ایل 9 سے اخراج پر مہر ثبت ہوگی۔
Author: CricAgain Desk
ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کو 164 پر ڈھیر کرکے نیوزی لینڈ ہدف کے تعاقب میں،کیا جیت ممکن ہوگی۔نیوزی لینڈ کیلئے کیا یہ آسان ہوگا کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف 369 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرلے۔میزبان ملک ہونے کے ناطے اس نے اصل میں میچ دوسرے روز کھویا تھا،جب دسویں وکٹ پر 116 رنزبنوادیئے اور یہی نہیں خود وہ صرف 179 پر آئوٹ ہوا اور یہ آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے 383 رنزسے 204 رنز کم تھے۔ ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ کا فاختہ لوگو بیٹ پچ پر آگیا،آئی سی سی پھر بے نقاب آج میچ کے تیسرے روز…
ویلنگٹن،کرک اگین رپورٹ ٹیسٹ میچ کے دوران عثمان خواجہ کا فاختہ لوگو بیٹ پچ پر آگیا،آئی سی سی پھر بے نقاب۔آسٹریلیا کے ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ سیزن کی آخری ٹیسٹ سیریز میں بھی آئی سی سی اور دنیائے کرکٹ کو شرمندہ کرگئے،یہی نہیں ان کی امن کی کوششوں کی 4 ماہ سے جاری کشمکش کو ایک بار پھر ہیڈ لائنز ملی ہیں اور میڈیا نے اسے پوری دنیا میں دکھاکر ایک بار پھر عثمان خواجہ کے موقف کو نمایاں کیا اور آئی سی سی کے عمل کی ایک بار پھر یاد دہانی ہوئی ہے۔ ویلنگٹن کے بیسن ریزرو میں ایک…
کراچی،کرک اگین رپورٹ کراچی کنگزکے پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر اچانک بھارت روانہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ کراچی کنگز کے بیٹر کیرون پولارڈ چھٹی لیکر بھارت روانہ ۔کیرون پولارڈ بھارت کے شہر ممبئی گئے ہیں ۔کیرون ہولارڈ چار روز کے لیے ۔امبانی کے بیٹے کی شادی کے لیے ممبئی گئے ہیں۔کیرون ہولارڈ اتوار کو ملتان سلطان کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے کیرون ہولارڈ راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔ادھر امہبانی کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے دنیا بھر سے اہم کھلاڑی اور شخصیات پہنچے ہیں۔افغانستان کے راشد خان بھی پہنچ گئے…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ خاموش لمحات،بڑے خواب،شاہین شکستوں سے نجات کیلئے کس کی نقل اتار رہے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پے درپے شکستوں کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے مفکر کی شکل اختیار کرلی۔لمبی سوچ وبچار کے بعد انہوں نے آپ اور ٹیم کو یقین دلایا ہے کہ سفر ابھی باقی ہے۔پھر لاہور قلندرز کے فینز کے حوصلے کیلئے اپنی سوچ وبچار شیئر کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی نے تصویر شیئر کی جس میں وہ نہایت فکر میں بیٹھے گہری سوچ میں ہیں،جیساکہ مرضی کے نتائج کیلئے پلان تیار کررہے ہوں۔ لاہور قلندرز کے کپتان…
ابوظہبی،کرک اگین رپورٹ افغانستان کو بڑی مار پڑگئی،آئرلینڈ کی ٹیسٹ تاریخ میں 6 سال بعد پہلی فتح۔وہ ہوگیا،جس کا امکان کم تھا۔افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں مار پڑگئی۔آئرلینڈ نے ہسٹری کا پہلا ٹیسٹ جیت لیا ہے۔6سال اور سات ٹیسٹ شکستوں کے بعدآئرلینڈ نے جمعہ کو ابوظہبی میں واحد ٹیسٹ کے تیسرے دن افغانستان کو6 وکٹوں سے شکست دے کر کرکٹ کے طویل ترین فارمیٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔فتح کے لیے 111 کا چھوٹا ہدف تھا، آئرلینڈ نے اپنی 3 وکٹوں پر 13 رنز پر خود کو مشکل میں پایا، لیکن ان کے کپتان اینڈی بالبرنی نے لورکن ٹکر…
لندن،کرک اگین رپورٹ میر حمزہ کو پاکستان کے سابق ہیڈکوچ انگلینڈ لے گئے،بڑا معاہدہ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کے لیے پانچ ٹیسٹ کھیلنےوالے میر حمزہ کو پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ بریڈ برن انگلش کائونٹی میں لے گئے ہیں۔حمزہ کا معاہدہ گرانٹ بریڈ برن کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کے تناظر میں ہوا ہے۔ بریڈ برن نے گزشتہ ماہ گلیمورگن کے ساتھ معاہدہ کیا تھا،اس سے قبل پی سی بی میں اسسٹنٹ اور ہیڈ کوچ سمیت متعدد کردار ادا کیے تھے۔ بریڈ برن نے کہاہے کہ بطور کوچمیں اپنے گروپ کے لیے میر حمزہ…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ شعیب اختر کے ہاں بیٹی کی پیدائش۔نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا کی ایپ ایکس پر شعیب اختر نے اس نیوز کو بریک کیا ہے اور لکھا ہے کہ اللہ پاک نے ہمیں 19 شعبان ،یکم مارچ 2024 کو ایک بیٹی سے نوازا ہے،اس کا نام نورین اختر رکھا گیا ہے۔ شعیب اختر نے لکھا ہے کہ میکائل اور مجدد کی اب ایک سسٹر ہے۔
سابق کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ 2005میں، میں ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون تھی۔ کیا یہ بڑی جیت نہیں؟ جب میں دنیا میں ڈبلز میں نمبر ون تھی۔ لوگ یہ جاننے کے خواہشمند تھے کہ میں کب آباد ہو جاؤں گی ۔یہ بات اہم ہوگئی تھی لیکن چھ گرینڈ سلیم جیتنا معاشرے کے لیے کافی نہیں ہے۔ میں تعاون کرنےوالوں کی شکر گزار ہوں، لیکن یہ بات اپنی جگہ ہے کہ عورت کی کامیابیاں اس کی مہارت اور کام کے بجائے صنفی توقعات اور ظاہری شکل کے…
عمران عثمانی پی ایس ایل 9 کے اب تک کے15 ریکارڈز،دلچسپ لمحات اورناقابل یقین واقعات ۔پی ایس ایل اور کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )9 کا ایڈیشن 2024 آدھے مرحلے سے اگلے مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے۔ابتدائی 2 وینیوز کے میچز مکمل ہوچکے ہیں،تیسرا وینیو کراچی میزبانی میں شامل ہوچکا ہے۔چوتھا اور آخری وینیو کل سے شامل ہوگا۔جمعہ یکم مارچ 2024 پی ایس ایل 9 میں آرام کا دن ہے،اس کے بعد کل 2 مارچ کو 2 میچزہونگے اور پھر ایونٹ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ ساتھ لے کر 18 مارچ…
ولنگٹن ،کرک اگین رپورٹ کیوی کپتان کین ولیمسن کی پچ پر ساتھی کو ٹکر ،رن آئوٹ ،حماقت تمام نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن آسٹریلیا کے خلاف ویلنگٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن اپنے ساتھی کھلاڑی ول ینگ کے ساتھ پچ تصادم کے بعد خود کو صفر پر رن آؤٹ کر گئے۔بلیک کیپس پانچویں اوور میں 1-12 پر تھے جب ولیمسن نے آسٹریلوی تیز مچل اسٹارک کی گیند کو مڈ آف کی طرف روکا اور ینگ کو فوری سنگل کے لیے بلایا۔ کیوی جوڑی پچ کے وسط میں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی، ولیمسن نے سٹارک سے ٹکرا کر…
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ پی ایس ایل 9 میں آج آرام،کل 2 میچز،پوائنٹس ٹیبل کے تازہ ترین حالات۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں آج پہلا وقفہ آیا ہے۔ایک روزہ آرام کے بعد کل 2 مارچ کو سلسلہ راولپنڈی سے شروع ہوگا۔یہ موجودہ لیگ کا چوتھا وینیو ہوگا جو اب سامنے آئے گا۔اتفاق یہ ہوگا کہ ایک ہی سنٹر میں کل 2 میچز ہونگے۔ ہفتہ 2 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں دوپہر کا میچ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا ہوگا جو 2 بجے شروع ہوگا۔اسی روز شام کو 7…