دبئی،کرک اگین رپورٹ آئی سی سی نے راولپنڈی پچ کو ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کردیئے ہیں۔پاکستان انگلینڈ سیریز کے ریفری پائی کرافٹ نے یہ فیصلہ جاری کیا ہے۔ان کے مطابق راولپنڈی وینیو کی پچ ایوریج پچ سے بھی کم تر تھی،اس لئے اسے 1 ڈی میرٹ پوائنٹ ایشو کیا ہے۔اس سال کے شروع میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی اسی مقام کی پچ پر بھی ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری ہوا تھا۔یوں اب اس کے 2 ڈی میرٹ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ اگلے کسی میچ کا درجہ ایوریج پچ سے نیچے ہوا تو سنٹر پر 12 ماہ کی پابندی لگ…
Author: CricAgain Desk
ملتان،کرک اگین رپورٹ شکست سے صرف 30 منٹ قبل محمد رضوان کا بال پکرز کو دیا گیا لیکچر کسی کام نہیں آیا، الٹا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ محمد رضوان کھانے کے وقفہ میں ملتان ٹیسٹ میں بال پکرز بوائز کے ساتھ بیٹھے اور ان سے بات کی۔ انگلینڈ کے خلاف سیریزکے دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں محض 40 اسکور بنانے والے محمد رضوان کو خود کسی لیکچرار کی ضرورت ہوسکتی ہے۔مبصرین نے جہاں یہ تبصرہ کیا،وہاں یہ بھی تبصرے نمایاں بنے کہ یہ لیکچر وہ باقی ماندہ بیٹرز کو دیتے تاکہ وہ لنچ کے…
ملتان،لندن،کرک اگین رپورٹ ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی فتح کے چرچے برطانوی میڈیا پر نمایاں ہیں اور کیوں نہ ہوں،انگلش ٹیم نے 2005 کی ملتان ٹیسٹ ،سیریز شکست کا بدلہ چکایا،ساتھ میں 22 برس بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی ہے۔ انگلش کپتان بین سٹوکس نے اپنے کھلاڑی ہیری بروک کو انگلینڈ کا ویرات کوہلی بولا ہے۔بروک نے پاکستان کے خلاف ہے درپے سنچریز کے ساتھ سیریز میں فرق ڈالا ہے۔ انگلش مبصرین کے مطابق مارک ووڈ نے شعیب اختر کے اسپیل کا جواب دیا ہے جو راولپنڈی ایکسپریس نے 2005 میں کیا تھا،ان کے…
ملتان ،کرک اگین رپورٹ پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے سعود شکیل کا آئوٹ غلط قرار دیا ہے لیکن اسٹائل ایسا تھا کہ شاید کوڈ آف کنڈکیٹ سے بچ جائیں۔ انگلینڈ سے شکست کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں صحافیوں کے سامنے پریس کانفرنس میں پاکستان کے کپتان نے کہا ہے کہ ہم کو لگتا تھا،ہم نے جو دیکھا،اس کے مطابق بال زمین سے لگا تھا ،اس کا آئوٹ قرار دیاگیا اور اس کا نقصان ہوگیا،پلیئرز کے طور پر ہم اسے ماننے کے پابند ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ سب کچھ وکٹ نے نہیں…
ملتان ،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ جیت گیا،پاکستان جیت کے قریب آکر صرف 26 رنز سے ہار گیا ۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑیوں نے آخری 5 وکٹیں صرف 38 رنز میں گنوادیں.یوں انگلینڈ ملتان ٹیسٹ جیت کر پاکستان میں 22 سال بعد سیریز بھی اپنے نام کرگیا۔ قومی ٹیم دوسری باری میں لنچ کے بعد 328 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اسپن وکٹ پر مارک ووڈ 65 رنز دے کر 4 وکٹ اڑاگئے۔یوں پاکستان کا بڑا مذاق بنا ہے۔سعود شکیل کے 94 رنز بھی رائیگاں چلے گئے ۔ پاکستان 1959 کے بعد مسلسل 3 ٹیسٹ میچ پہلی بار ہوم…
ملتان ،کرک اگین رپورٹ ملتان ٹیسٹ،سنسنی خیز جیت کس کی،انضمام الحق کی یاد تازہ؟،پاکستان 2003 کا بنگلہ دیش ٹیسٹ بھی 1 وکٹ سے جیتا تھا۔اب کیا ہوگا؟ انگلش کرکٹ ٹیم کی حالت خراب ہونے لگی تھی،دھوپ کی تمازت نے چہرے بھی گرمادیئے۔ساتھ شکست کے خوف سے مزید پریشانی بڑھی۔سعود شکیل کی رکاوٹ سے ایک موقع پر لڑائی تک نوبت آئی۔ کرکٹ فینز کی حالت دیکھنے لائق تھی۔ہر بدلتے اوور نے حالات مزید سخت بنادیئے۔ ایک وقت وہ بھی تھا جب پاکستان جیت سے صرف 65 رنز کی دوری پر تھا اور پھر 1 رن کے اندر 2 وکٹیں…
ملتان ،کرک اگین رپورٹ ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان فتح سے صرف95 رنز کی دوری پر،آدھی ٹیم باقی ہے ۔فییم اشرف آج ائوٹ ہونے والے،پہلے اور مجموعی طور پر 5 ویں بیٹر ہیں۔ پاکستان نے سوا گھنٹے کے کھیل کے دوران 198 رنز سے 260 رنز کاسفر فہیم کی وکٹ کے عوض طے کیا یوں پاکستان اب تاریخی جیت سے صرف 99 رنز کی دوری پر ہے۔ انگلش باؤلرز کی راہ میں بڑی رکاوٹ سعود شکیل اور محمد نواز ہیں ۔
ایڈیلیڈ،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا کےجارح مزاج اوپنر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈک وارنر کے ساتھ کل ختم ہونے والے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بد سلوکی کا انکشاف ہوا ہے۔ان کے ساتھ ان کی بیٹیوں کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔ کینڈک وارنر نے میڈیا سے بات کی اوربتایا ہے کہ جب وہ میچ دیکھنے کے لئے اپنی بیٹیوں کے ساتھ آئیں تو ان پر ایسے چیختے و چنگھاڑتے جملے بولے گئے جو میں دہرا نہیں سکتی،ایسا کرنے والے نہایت کمزور اور کم ظرف تھے۔انہوں نے کہا کہ میں اور میری فیملی اب میدان میں غیر محفوظ ہوگئے ہیں۔ واقعہ ہفتہ کو…
ملتان ،کرک اگین رپورٹ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان 70 سال میں اپنے ملک میں اتنا بڑا ہدف کبھی حاصل نہیں کرسکا،جس کا آج 12 دسمبر 2022 کو اس کو سامنا ہے۔ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لئے 355 رنزکا ہدف دیا ہے۔ ویسے تو طویل فارمیٹ میں پاکستان اس سے بڑا ایک ہدف حاصل کرچکا ہے لیکن ہوم گرائونڈ میں ایسا نہیں ہوسکا۔سابقہ ریکارڈ 1994 کے کراچی ٹیسٹ کا آسٹریلیا کے خلاف315 رنزکا ہے جو 9 وکٹ ہر مکمل ہوئے تھے،اسے بھی 28 برس ہوگئے۔ جولائی 2015 میں پالی کیلے میں سری لنکا کے خلاف پاکستان نے…
کرک اگین رپورٹ بھارتی کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ کے ایل راہول کو قیادت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔یہ سیریز بھی اہم ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل ہے۔بھارتی ٹیم فائنل کی ممکنہ سیٹ کی امیدوار ہے۔ ادھر ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتنے والی آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے قائم مقام کپتان سٹیون سمتھ نے ٹرافی توڑدی۔پیٹ کمنز کی عدم موجودگی میں سمتھ کپتانی کررہے تھے ۔تقریب میں ان کے ہاتھ سے ٹرافی گریڈ اور ڈیوڈ وارنر کے پائوں سے لگی،ٹرافی کا ٹاپ کنارہ ٹوٹ گیا ۔…
ملتان،کرک اگین رپورٹ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ ففٹی ففٹی ہے۔کوئی بھی جیت سکتا ہے۔ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا ۔اتوار کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے۔یہ سیشن کی بنیاد پر اپ ڈائون ہوتا ہے۔مجھے ایسے میچز پسند ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پچز ایسی ہی ہونی چاہئیں ۔اعتراف کیا کہ ہمارا پیس اٹیک ناتجربہ کار ہے اور بیٹنگ میں بہتری کی بات کی ہے۔محمد رضوان کو ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھلانی چاہئے۔یہ میری ڈومین کا سوال نہیں ہے۔جواب نہیں دوں…
ملتان،کرک اگین امام الحق اور سعود شکیل نے پاکستان کو مکمل تباہی سے بچایا ،ساتھ میں 32 سال قبل جیسی ہزیمت کے دوبارہ ہونے سے محفوظ رکھا،اور پھر پاکستان کی 70 سالہ کرکٹ تاریخ کے نئے ممکنہ ریکارڈ بننے کی امیدیں بھی تازہ کردی ہیں۔ ملتان ٹیسٹ اب چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے۔پاکستان کو فتح کے لئے مزید 157 رنز اور انگلینڈ کو ث وکٹیں درکار ہیں۔اتوار کو تیسرے دن کے خاتمہ پر پاکستان نے 4 وکٹ پر 198رنز بنالئے۔امام الحق 60 پر گئے اور سعود شکیل 54 پر کھیل رہے ہیں۔دونوں میں 108 رنز کی شراکت…