گالے،کرک اگین رپورٹ آسٹریلیا،سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا آج آغاز،پاکستان کی نگاہیں،ٹیبل پوزیشن اہم۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر ہلچل مچانے کے لئے اہم ترین ٹیسٹ سیریز کا آج آغاز ہونے جارہا ہے۔یہ ایسی سیریز ہے کہ جس پر کئی ممالک کی نگاہیں ہیں،ساتھ میں پاکستانی ٹیم کی خصوصی نظر بھی،اس کے فوری بعد اسے سری لنکا میں 2 ٹیسٹ میچزکی سیریز کھیلنی ہے اور وہ بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لئے نہایت اہم ہوگی۔ گالے آسٹریلیا کے لئے ڈرائونا مقام رہا ہے،حال ہی میں اسے ایک روزہ میچز کی سیریز میں شکست نے اس مقام نے اہم…
Author: admin
راولپنڈی،کرک اگین رپورٹ قومی کیمپ میں کیا نیا ہوا،آغا بھی کچھ بتاگئے۔قومی کیمپ،سلمان علی آغا نے کیا سیکھا،باقیوں کا احوال۔راولپنڈی میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ کمیپ میں وارم اپ ہونے کےساتھ سیکھنے،سکھانے کا عمل جاری ہے،اب ایسی بھی کوئی بات ہوئی نہیں ہے کہ بریکنگ نیوز بنتی،مثبت انداز کی چلتی باتیں قابل ستائش ہیں۔بائولرز اپنی پریکٹس میں لگے ہیں۔بیٹرز میچ جیتنے جیسی پریکٹس کررہے ہیں۔وارم اپ میچ یا دوستانہ میچ کے رنگ نکھتے ہوئے ہیں۔ نیشنل انڈر 19کپ میں پہلے راؤنڈ میں سنچریز اسکواڈ کا حصہ سلمان علی آغا بھی کوچزکے قریب ہیں۔بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے ساتھ…
لندن،کرک اگین رپورٹ سٹورٹ براڈ پر جرمانہ،آئی سی سی نے پکڑلیا ڈی میرٹ پوائنٹ جاری۔مقررہ پوائنٹس پر جاتے ہی معطلی ہوگی۔ ہیڈنگلے لیڈز میں انگلش پیسر نے کیوی ٹیم کی دوسری اننگ کے 89 ویں اوور کے دوران کیوی بیٹر کو بال مارنے کی کوشش کی۔وہ زد میں بھی آگئے۔ آئی سی سی قانون کے مطابق یہ خلاف ورزی تھی ۔مچل آسکور لینے کو بھی دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔اسکور کی کوشش بھی نہیں کی۔ سٹورٹ براڈ نے عین ان کے سامنے ان پر بال دے ماری ۔ امپائرز اور میچ ریفری نے کیس کی سماعت کے بعد رائٹ ہینڈ…
لاہور، 28 جون 2022ء,پی سی بی میڈیا ریلیز نیشنل انڈر 19 کپ کے پہلے راؤنڈ میں خیبرپختونخوا بلیوزاور وائٹس، سینٹرل پنجاب بلیوزاور وائٹس، سندھ بلیوز اور وائٹس نے اپنے میچز جیت لیے۔ ایوب پارک گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا بلیوز نے سدرن پنجاب بلیوز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اوپنر آفاق خان نے 118 گیندوں پر 10 چوکوں اور 10 چھکوں کی بدولت 141 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ رانا نوید اکیڈمی شیخوپورہ میں کھیلے گئے میچ میں سندھ وائٹس نے اوپنر علی…
کرک اگین رپورٹ پاکستانی بیٹر محمد رضوان نے کائونٹی کرکٹ کی پہلی سنچری بنادی ہے۔شان مسعود کی کائونٹی ڈربی شائر کے خلاف جاری میچ کے تیسرے روز وہ 130 کی اننگ کھیلنے میں کامیاب ہوگئے۔ رضوان نے 227بالز کا سامنا کیا۔22 چوکے رسید کئے ۔ یہ اننگ ان کے کیریئر کے لئے اہم ہے۔ٹی 20 بلاسٹ میں تو وہ تسلسل سے پرفارم کرتے آرہے ہیں ۔فرسٹ کلاس میچز میں اب تک ہاف سنچری سے اوپر نہیں گئے تھے۔ ڈربی کے 551 رنز کی وجہ سے ان کی ٹیم سسیکس نے انہیں سن ڈائون پوزیشن پر بھیجا۔ رضوان شان مسعود…
کراچی،کرک اگین رپورٹ بوم بوم آفریدی کا جرمانہ کے بعد ردعمل،ڈرائیونگ کو کرکٹ بنانے کا مطالبہ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کرکٹ میں بوم بوم کے نام سے مشہور ہیں،کیریئر کے آغاز ہی میں تیز ترین ون ڈے سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرنے والے آل رائونڈر نے اس کے بعد اپنے قریب 20 سالہ کیریئر میں یہی روش رکھی۔ماردھاڑ،چوکے،چھکے ان کی پہچان بن گئے۔ نیوزی لینڈ کا بمپر کرکٹ سیزن،دورہ پاکستان کنفرم کرکٹ چھوڑنے کے بعد بھی وہ ہر فیلڈ میں یہی روش اختیار کئے ہوئے ہیں۔منگل صبح موٹروے پولیس نے تیز رفتار کار چلانےپر ان…
لاہور،کرک اگین رپورٹ Sky Sports Image اب جب کہ پاکستان کی نیوزی لینڈ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ کی مصروفیات کاشیڈول آگیا ہے،ایسے میں اس سے قبل پاکستان کی مصروفیات بھی کلیئر ہوگئی ہیں۔انگلش کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے عشرے کے آخر میں پاکستان پہنچے گی۔7 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے،یہ میچز 2 اکتوبر تک مکمل ہوجائیں گے۔ نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ شیڈول آگیا،پاکستان شامل ذرائع کے مطابق پہلا میچ 21 یا 22 ستمبر کو ہوگا۔2 میچز مسسلسل ہونگے۔اس کے بعد ایک دن کا وقفہ ہوگا۔وینیو کی تبدیلی سے میچز میں 3 روز کا وقفہ…
کرائسٹ چرچ ،کرک اگین رپورٹ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کی آفیشلی تصدیق کردی ہے۔2022-23 کے کرکٹ سیزن شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے اپنے ہوم سیزن کے دوران باکسنگ ڈے ٹیسٹ،نئے سال کی شروعات کے روایتی میچز سے دستبرداری اختیار کی ہے۔وجہ دورہ پاکستان ہے۔ نیوزی لینڈ 3 ملکی ٹی 20 کپ شیڈول آگیا،پاکستان شامل اس سیزن میں 6ممالک نیوزی لینڈ کے خلاف اس کے ملک میں ہونگے۔پاکستان،بنگلہ دیش،انگلینڈ،سری لنکا ،بھارت اور بنگلہ دیش ویمنز ٹیمیں نیوزی لینڈ میں ہونگی۔ اہم بات انگلینڈ کے خلاف پنک بال ٹیسٹ اور بھارت سے محدود اوورز سیریز ہیں۔ اکتوبر میں…
لاہور، 28 جون 2022ء،پی سی بی میڈیا ریلیز آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کرے گی۔ ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں 7 سے 14 اکتوبر تک کھیلی جانے والی سہ فریقی سیریز میں پاکستان سمیت میزبان نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود پاکستان سہ فریقی سیریز میں اپنا پہلا میچ 9 اکتوبر کو میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ سہ فریقی…
میرپور،کرک اگین رپورٹ کرکٹ میچ کے دوران اسٹمپ سے موت.سکول ٹیچر کو کرکٹ میچ کے دوران وکٹ سے مارپڑگئی۔اسکول ٹیچر 2 روز تک ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑتے ہارگئے۔واقعہ بنگلہ دیش میں پیش آیا ہے۔ واقعہ کالج گرائونڈ میں پیش آیا،جہاں 10 ویں جماعت کے طالب علم نے اچانک حملہ کرکے انہیں شدیدزخمی کردیا۔پرنسپل اسکول کے مطابق سٹوڈنٹ نے میچ کے دوران وکٹ سے انہیں مارنا شروع کردیا۔وہ اس وقت میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے۔ رضوان شان مسعود کے مقابل کھڑے ہوگئے،جنگ جاری اتپل کمار سرکار سراج گنج کے اولاپارہ کے رہنے والے تھے، وہ ساور کے انعام…
ہوو،کرک اگین رپورٹ رضوان شان مسعود کے مقابل کھڑے ہوگئے،جنگ جاری۔اب مقابلہ پڑا ہے۔کائونٹی کرکٹ میں 1000 فرسٹ کلاس رنزبنانے والے شان مسعود اور ان کے ہم وطن محمد رضوان میں۔اتفاق سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا دلچسپ میچ جاری ہے،جہاں ڈربی شائر کے لئے کھیلنے والے شان مسعود پہلی اننگ میں 46 رنزکرسکے تھے لیکن ان کی ٹیم نے551 رنز8 وکٹ پرا ننگ ڈکلیئر کرکے بڑا ٹوٹل سجایا ہے۔ پاکستان کی پوزیشن گئی،انگلینڈ کا نیاریکارڈ کون سا،ٹیسٹ ٹیبل اپ ڈیٹ مقابلہ میں محمد رضوان کی ٹیم سسیکس ہے۔اس نے21 پر2 وکٹ کھونے کے بعد سروائیو کیا ہے اور دوسرے روز…
گراس آئس لیٹ،کرک اگین رپورٹ Twitter Image بنگلہ دیش کو بھی وائٹ واش،ویسٹ انڈیز سیریز لے اڑا۔ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی جیت لیا ہے،گراس آئس لٹ میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے وآخری ٹیسٹ میچ کےچوتھے روز اس نے 10 وکٹ سے کامیابی اپنے نام کرلی ہے۔ بارش سے میچ متاثر ہوا۔کئی گھنٹوں بعد شروع ہونے والے میچ میں مہمان ٹیم کی دوسری اننگ بھی ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور186 کے قلیل اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔یوں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لئے صرف 13 رنزکا ہدف ملا جو اس نے بنا کسی نقصان…