Author: CricAgain Desk

لاہور،کرک اگین رپورٹ Twitter Image پاکستان نظر انداز کئے جانے کے باوجود کین ولیمسن کیلئے بابر اعظم کا بڑا پیغام۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک بار پھر کرکٹ برادری میں بڑی مثال قائم کی ہے۔گزشتہ سال ویرات کوہلی کے آئوٹ آف فارم پر انہوں نے حوصلہ افزائی کی جو پوسٹ کی تھی،اس سے انہیں بھرپور پذیرائی ملی تھی،اس بار انہوں نے یہی کچھ کیوی کپتان کین ولیمسن کیلئے کیا ہے۔ بابر اعظم نے لکھا ہے کہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر واپسی ہوگی۔حوصلہ رکھیں۔ساتھ میں انہوں نے اپنی اور کین ولیمسن کی تصویر شیئر کی ہے۔مداحوں نے…

Read More

کرک اگین کرکٹ رائونڈ اپ آئرلینڈ کا بنگلہ دیش ٹیسٹ میچ میں کمال،بابر اعظم ہاکی پر کام کریں گے،ڈی آر ایس ختم،تشویش۔آئرلینڈ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کمال ہی کردیا ہے۔پہلی اننگ میں 155 رنزکے خسارے میں جانے،دوسری میں 13 پر 4 اور 51 پر 5 وکٹ گنوانے کے باوجود تیسرا دن ایسا گزارا کہ 8 وکٹ پر اسکور 286 ہوگیا۔155 رنزکا خسارہ دور ہوچکا۔131 رنزکی سبقت ہوگئی ہے۔2 وکٹیں باقی ہیں۔وکٹ کیپر لورکن ٹکر نے 108 اور اینڈی میک برائن نے 71 رنزبنائے۔ابھی کھیل کل ہوگا۔ہیری ٹکر نے بھی 56 رنزبنائے۔آئرش ٹیم…

Read More

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ بلیک کیپس کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمیئر لیگ کے افتتاحی میچ میں گھٹنے کی انجری  کے بعد اس سال کے آخر میں کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر ہونےجارہے ہیں۔ ولیمسن کو گجرات ٹائٹنز کے لیے ڈیبیو کے دوران دائیں گھٹنے میں چوٹ لگنے کے بعد ہفتے کے روز میدان سے باہر لے جایا گیا تھا۔ وہ اس ہفتے کے شروع میں وطن واپس آئے اورنیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ انہیں سرجری کی ضرورت ہوگی کہ ان کا انٹیریئر کروسیٹ لیگامینٹ ٹوٹ گیا ہے۔ بحالی کی معیاری ٹائم لائنز کا مطلب ہے کہ…

Read More

کراچی،کرک اگین رپورٹ شاہین شاہ آفریدی کی سالگرہ،سسر شاہد آفریدی  نے کیک کھلادیا،ساتھ میں تصاویر شیئر کیں اور ایک مختصر پیغام جاری کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی آج 23 برس کے ہوگئے ہیں۔پیسر نے اپنی سالگرہ سابق قومی کپتان،اپنے سسر شاہد آفریدی کے ساتھ منائی۔شاہد آفریدی نے تصاویر جاری کیں اور ساتھ میں یہ پیغام لکھا ہیپی برتھ ڈے۔خوش رہو۔

Read More

لندن،کرک اگین رپورٹ مکی آرتھر نے پاکستان میں اپنے کرکٹ معاہدے کی قلعی کھول دی ہے،اسے بی بی سی نے بھی شائع کیا ہے۔پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ نے اپنے دوسرے کوچنگ سفر کو ٹھکرا کر صرف اور صرف بطور مشیر کام کریں گے۔یہاں پاکستان میں اسے ڈائریکٹر کا نام دیں یا کچھ اور،اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ ڈربی شائر کے ہیڈ آف کرکٹ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کاؤنٹی چیمپیئن شپ کے ساتھ اپنے چار سالہ پروجیکٹ کو چھوڑنے سے انکار کرنے کے بعد پاکستان کے ساتھ بطور کنسلٹنٹ کام کرنا قبول کیا۔ 54 سالہ…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ نیوزی لینڈ سیریز پاکستان ٹیم اصل حالت میں واپس ، ،اسکواڈز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 اور ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈز کا اعلان ہوگیا،قومی ٹیم اصل حالت میں واپس آگئی ہے۔ شاہین کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف اور محمد رضوان کی بھی دونوں ٹیموں میں واپسی ہوئی ہے۔ ان تمام کھلاڑیوں نے گزشتہ ماہ شارجہ میں افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں آرام کیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بطور کپتان اپنی…

Read More

چنائی،کرک اگین رپورٹ آئی پی ایل 2023،چنائی سپرکنگزکی جیت میں معین علی کاکردار،رمیز راجہ کا دھونی کیلئے تاریخی جملہ۔معین علی نے شاندار بائولنگ کی۔سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کہتے ہیں کہ دھونی کو ان کے گھر میں ہرانا مشکل ہی نہیں،قریب ناممکن ہے۔لکھنو سپرجائنٹس کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ غلط تھا۔ہوم ٹیم اپنی مرضی کی پچ بناتی ہیں۔دھونی الیون نے کمال بیٹنگ کی۔پھر آخر میں دھونی نے بائولنگ کے لئے فیلڈنگ اچھی سیٹ کی۔ چنائی میں چنائی سپر کنگز نے لکھنو جائنٹس کو12 رنز سے شکست دی۔فاتح ٹیم نے 7 وکٹ پر 217 اسکور کئے۔جیک…

Read More

آک لینڈ،کرک اگین رپورٹ نیوزی لینڈ ون ڈے اسکواڈ: ٹام لیتھم ،کپتان، ٹام بلنڈل، چاڈ بوز، میٹ ہنری، بین لِسٹر، کول میکونچی، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ہنری نکولس، راچن رویندرا، ہنری شپلی، ایش سودھی، بلیئر ٹِکنر، ول ینگ۔ ٹام لیتھم پاکستان کے خلاف 26 اپریل سے شروع ہونے والی پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے نئی نظر آنے والی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نیوزی لینڈ ستاروں  کے بغیر پاکستان کا دورہ کرے گا ، جو فی الحال آئی پی ایل میں مصروف ہیں۔ بلیک کیپس کپتان کین ولیمسن، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، گلین فلپس، مائیکل…

Read More

ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ شکیب الحسن کا آئی پی ایل کے ساتھ بھی پی ایس ایل والا کھیل ،ایونٹ سے باہر۔بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن نے جو پی ایس ایل کے ساتھ کیا،وہی کچھ آئی پی ایل کے ساتھ کردیا۔معاہدے کے باوجود کھیلنے سے انکار ۔2023 کی انڈین پریمیئرلیگ سے خود کو باہر کردیا ہے۔یوں شکیب الحسن کی اپنے فیصلوں سے انفرادیت کے ساتھ ایک بار پھر خود کو نمایاں کردیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق شکیب الحسن نے بھارت میں جاری آئی پی ایل 2023 میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔یوں ان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ان کے…

Read More

لاہور،کرک اگین رپورٹ محمد عامر سے سلیکشن کمیٹی کا رابطہ،ورلڈکپ پلان میں آگئے،ریٹائرمنٹ واپسی لینے کا شیڈول ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق پیسر محمد عامر اپنے تیسرے ڈیبیو کیلئے تیار،گرین سگنل مل گیا۔نجی ٹی وی سمانیوزکے مطابق سلیکشن کمیٹی میں شامل ایک رکن نے محمد عامر کے منیجر سے رابطہ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی کرکٹ اور فٹنس پر توجہ مرکوز کریں۔بیان بازی سے گریز کریں اور انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی تیاری کریں،انہیں وہ وقت بتادیا جائے گا کہ کب انہوں نے ریٹائرمنٹ واپس لینی ہے۔ محمد عامر گزشتہ سے پیوستہ پی سی بی دور حکومت…

Read More

جوہانسبرگ،کرک اگین رپورٹ ورلڈکپ 2023 کی 8 ٹیمیں کنفرم،2 سابق چیمپئنز باہر۔آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے لئے ورلڈکپ سپر لیگ کی لائن اپ مکمل ۔8 ٹیموں کو حتمی ٹکٹ مل گیا۔آخری ٹیم کا فیصلہ اتوار 2 اپریل 2023 کو ہوا۔یوں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز جیسے سابق عالمی چیمپئنز براہ راست بھارت کا ٹکٹ لینے میں ناکام رہے۔اب انہیں کوالیفائز ایونٹ کھیلنا پڑے گا جو جون 2023 میں ہوگا۔ آئی سی سی نے  ورلڈکپ 2023 کے لئے2019 ورلڈکپ کے فوری بعد ورلڈکپ سپرلیگ کے نام سلسلہ شروع کیا تھا،یہاں سے ٹاپ 8 ٹیمیں ورلڈکپ 2023 کے لئے براہ راست…

Read More

لاہور ،پی سی بی میڈیا ریلیز ،کرک اگین رپورٹ پی سی بی ایشیا کپ پر ہارگیا،ورلڈ کپ پر بھی بھارت کے سامنے بے بس،اعتراف نامہ جاری پی سی بی نے بھارتی میڈیا اور اس کے بورڈ کی تصدیق کردی۔آئی سی سی میں ورلڈ کپ کو لے کر کسی بھی حوالہ سے ہائپرڈ ماڈل ڈسکس نہ کئے جانے کو درست قرار دیا ہے۔یوں آسان الفاظ میں کہا جاسکتا ہے کہ پی سی بی ایشیا کپ کو لے کر بھارتی موقف کے سامنے ہارا ہے اور جوابی وار میں ورلڈکپ کو لے کر کوئی ٹھوس دھمکی دے نہیں سکا ہے۔…

Read More