کراچی،دوحہ:کرک اگین رپورٹ فیفا فٹبال ورلڈکپ فائنل سنسنی خیز رہا۔ارجنٹائن دوگنی برتری کے باوجود نہ جیت سکا،فرانس نے فائٹ بیک کی اور 2 گول کرکے مقررہ وقت میں میچ برابر کردیا۔اضافی وقت میں ایک بار پھر ارجنٹائن نے برتری لی،جسے کھیل ختم ہونے سے 5 منٹ قبل فرانس نے پنلٹی کک پر گول کرکے پھر مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا جو آخرتک رہا۔اسکے بعد فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا،دونوں ٹیموں کو 5،5 پنلٹیز دی گئیں۔فرانس نے 2 ضائع کردیں،ارجنٹائن نے چوتھا گول داغ کر میلہ لوٹ لیا۔پاکستان کےا کثر کھلاڑیوں کو شکست ہوئی،وہ زیادہ تر فرانس کو سپورٹ کررہے تھے۔ارجنٹائن…
Author: CricAgain Desk
برسبیں،کرک اگین رپورٹ بال ٹیمپرنگ کے بعد پچ ٹیمپرنگ ،جنوبی افریقا کا ایک بار پھر آسٹریلیا پر عدم اعتماد ،آئی سی سی نے بھی شکنجہ کس لیا۔ گابا برسبین کی خوفناک پچ آئی سی سی ریڈار پر آگئی ہے۔میچ ریفری نے تگڑی رپورٹ بنالی ہے۔2 ڈی میرٹ پوائنٹس تیار ہیں۔ اس پچ کے حوالہ سے رکی پونٹنگ ،ڈین ایلجر سمیت نامور شخصیات نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اوورز کی تعداد کے حساب سے 144 اوورز کا کھیل ڈیڑھ روز کا بنتا ہے۔یوں اتنے قلیل وقت میں 34 وکٹوں کا گرنا،میچ کا فیصلہ ہونا ایک ریکارڈ ہے۔کھیل کی…
کراچی،کرک اگین رپورٹ انگلینڈ کی پورے 50 رنز کی برتری۔کراچی ٹیسٹ میں بھی سبقت ثابت۔پاکستان کے بائولرز مکمل کامیاب نہ ہوسکے ۔دوسری جانب انگلینڈ کی 50 اسکور کی سبقت کم ہوکر 29 رہ گئی ہے۔ اتوار کو کراچی میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 82 ویں اوور میں 354 رنز بناکر پویلین لوٹی۔بروک کی سنچری کے ساتھ فوکس کے 64 رنز تھے۔مارک ووڈ 35 اور اولی رابنسن 29 کرکے پاکستان کو ڈیمج کر گئے ۔ ابرار احمد 150 اور نعمان علی نے 126 رنز دے کر 4،4 وکٹیں لیں۔ پاکستان پر 50 رنز کی برتری کے بعد…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ ہیری بروک کی مسلسل تیسری سنچری،ڈیوڈ گاور کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا،کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو مشکلات سے بھی باہر نکالا۔ پاکستان بمقابلہ انگلینڈ تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز چائے کے وقفہ پر 5 وکٹ پر 254 انگلینڈ کا اسکور ہوگیا تھا۔بروک 108 اور فوکس 42 ہر کھڑے تھے۔ دوسرے سیشن میں پاکستان کے کپتان کی ناقص بائولنگ سلیکشن نے انگلینڈ سے کو موقع دے دیا۔ایک موقع پر اس کے 5 کھلاڑی 146 پر پویلین لوٹ گئے تھے ۔ ہیری بروک نے رواں سیریز میں مسلسل تیسرے میچ میں تیسری سنچری اسکور کی۔کیریئر…
کراچی،کرک اگین رپورٹ پاکستانی کپتان بابر اعظم کے بعد انگلش کپتان بین سٹوکس بھی رن آئوٹ ہوگئے۔دیکھاجاسکتا تھا کہ بین سٹوکس اپنی غلطی سے رن آئوٹ ہوئے۔ساتھی بیٹر ہیری بروکس نے ان کے اعزاز میں وکٹ چھوڑنے سے انکار کردیا۔یوں بین سٹوکس بھی بابر اعظم سے اظہار یکجہتی کرتے پویلین لوٹ گئے۔ برسبین،پروٹیز99 پر فارغ،136 رنز میں 14 آئوٹ،آسٹریلیا کی فتح، بھارت دوسرے نمبر پر آگیا کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھانے کے وقفہ کے بعد ہیری بروکس نے لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلا،2 رن مکمل ہوئے۔سٹوکس تیسرے رن کے لئے دوڑے بروکس نے بھی 2 قدم نکالے لیکن وہ…
برسبین ،کرک اگین رپورٹ برسبین ٹیسٹ میں وکٹوں کی جھڑی۔انتہائی تیز وکٹ پر لگی لڑی میں میزبان آسٹریلیا نے صرف34 رنز کے مطلوبہ ہدف کے لئے بھی اس نے 4 وکٹیں گنوادیں۔آسٹریلیا نے 6 وکٹ سے میچ جیت لیا۔سیریز میں برتری لے لی ہے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی جانب ایک قدم اور آگے کئے ہیں۔پروٹیز کی دوسری پوزیشن چھن گئی ہے۔ گابا میں میچ کے دوسرے روز آسٹریلیا کی ٹیم جنوبی افریقا کے 152 رنزکے جواب میں218 پر آئوٹ ہوئی۔ٹریوس ہیڈ بد قسمت رہے۔92 پر آئوٹ ہوئے۔ربادا نے 4 اور جانسن نے 3 آئوٹ کئے۔ کراچی ٹیسٹ،نعمان…
کراچی،کرک اگین رپورٹ کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز پہلے گھنٹہ کے کھیل میں دلچسپ ڈرامہ ہوا۔پہلے انگلینڈ نے 10 اوورز میں 5 کی اوسط سے 50 رنز بناکر یہ پیغام دیا کہ اسے بیٹنگ میں کوئی مشکل نہیں ہے اور اپنے عزائم ظاہر کئے لیکن پھر 2 بالز نے نقشہ پلٹ دیا،ٹیم دفاعی لائن پر چلی گئی۔ایک کیچ کو امپائرز نے تھرڈ امپائر کی جانب منتقل کرکے کچھ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ صاف کیچ تھا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جاری آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 7 رنزایک وکٹ پر اننگ شروع کی تو اننگ کی پہلی…
چٹاگرام،کرک اگین رپورٹ بھارت نے بنگلہ دیش کے خلاف آخرکار فتح حاصل کرلی۔چٹاگرام میں کھیلے گئے سیریزکے پہلے ٹیسٹ کے آخری روز مہمان ٹیم188رنز سے جیت گئی۔بنگلہ دیش جس نے کھیل کے چوتھے روز اپنی بیٹنگ سے زبردست مزاحمت دکھائی لیکن 512 اسکور کے ریکارڈ تعاقب کا حصول اگر چہ ممکن نہ تھا لیکن بہرحال اچھی فائٹ دکھائی اور324 اسکور بناکر آئوٹ ہوئی۔ ذاکر حسن نے 100 اور شکیب الحسن نے 84 رنزکی اننگ کھیلی۔اکسر پٹیل نے 4 وکٹیں لیں۔کلدیپ یادیو نے 3 آئوٹ کئے۔ بابر اعظم کا رن آئوٹ،غلطی کس کی،غصہ کیسا اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگ…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ پاکستان ٹیم 300 کا نفسیاتی ہدف عبور کرگئی۔کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز انگلش ٹیم 1 وکٹ سے محروم ہوگئی ہے ۔پاکستان اور انگلینڈ کے تیسرے ٹیسٹ کا پہلا روز ملا جلا رہا ہے۔ پاکستانی ٹیم 79 اوورز کی بیٹنگ میں 304 اسکور کرگئی۔سلمان علی آغا نے 56 رنز کی اننگ کھیلی۔بابر نے 78 رنز بنائے ۔جیک لیچ نے 140 رنز کے عوض 4 اور ریحان نے 89 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں انگلینڈ نے 1 وکٹ پر 7 رنز بنائے ۔ابرار احمد نے وکٹ لی ۔اسپنر نے مسلسل تیسری اننگ کے…
کراچی ،کرک اگین رپورٹ بابر اعظم رن آؤٹ ،غلطی کس کی۔خود سے غصہ میں آگئے۔واپسی پر بولتے پائے گئے ۔ پاکستان کے کپتان نے شارٹ لیگ پر ایک شاٹ رن کے نتیجہ میں اہم ترین موقع پر وکٹ گنوادی ۔ ان کے ساتھ آغا سلمان کھیل رہے تھے۔کراچی کے فیورٹ مقام پر 78 رنز پر واپسی نے سنچری کا موقع گنوادیا۔ پاکستان کے چائے کے وقفہ کے بعد تک 6 وکٹ گرچکے تھے اور اسکور صرف 221 ہوا تھا۔ اس سے قبل اظہر علی کے 45 اور شان مسعود کے 30رنز نمایاں تھے۔
کراچی ،کرک اگین رپورٹ پاکستان کی بھی آدھی ٹیم چائے کے وقفے تک پویلین لوٹ گئی۔اس کے 5 کھلاڑی 204 اسکور پر پویلین لوٹ گئے ۔ انگلینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ زیادہ سود مند نہ رہا۔واپسی کرنے والے شان مسعود 30 رنز بناسکے۔عبد اللہ شفیق 8 کے مہمان بنے۔آخری ٹیسٹ کھیلنے والے اظہر علی 45 رنز بناکر گئے۔سعود شکیل انگلینڈ کے کم عمر ترین ڈیبیو پلیئر ریحان احمد کی پہلی وکٹ بنی۔محمد رضوان 19 رنز بناکر جوئے روٹ کا شکار بنے۔یہ پوری سیریز کی ناکامی…
برسبین،کرک اگین رپورٹ Getty images برسبین ٹیسٹ کے پہلے روز 15 وکٹیں گرگئیں۔پروٹیز بیٹرز 152 پر باہر گئے تو کینگروز کی آدھی ٹیم بھی پویلین لوٹ گئی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اس اہم میچ میں جنوبی افریقہ پہلے کھیل کر صرف 152 رنز بناسکا،نیتھن لائن اور مچل سٹارک نے 3،3 وکٹیں لیں ۔ جواب میں آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 152 اسکور کئے۔یوں اسے ابھی بھی 7 رنز کا خسارہ ہے۔ٹریوس ہیڈ 78 پر ناقابل شکست ہیں۔سمتھ 36 کرسکے۔ڈیوڈ وارنر پہلی بال پر صفر پر گئے